ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
( ملفوظ 357 ) وقف شدہ قبرستان میں زیادہ جگہ گھیرنا جائز نہیں ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک شخص پختہ قبر بناتا چاہتا تھا میں نے سوال کیا کہ زمین ملک کسی کی ہے کہ وقف ہے میں نے کہا کہ وقف جگہ میں زیادہ زمین گھیرنا جائز نہیں اگر کسی ایک شخص کی ملک ہوتی تو جگہ اس کی اجازت سے گھیر سکتے ہیں لیکن پختہ قبر بنانا پھر بھی ایک فعل زائد ہوتا اس پر وہ صاحب خوش نہیں ہوئے یہ حالت آج کل لوگوں کی دین کے ساتھ ہو رہی ہے - دین کو بھی اپنے تابع بنانا چاہتے ہیں ایسا کچھ دماغوں میں خناس بھرا ہے اگر کسی عرفی پیر کا دربار ہوتا اور وہاں یہ سوال ہوتا تو اس شخص کی خوشنودی مزاج کے لئے خدا معلوم کیا مسئلہ بتایا جاتا یہاں سے تو بے چارے مایوس ہی گئے - ( ملفوظ 258 ) آج کل مسلمانوں کی قوت ایمانیہ کمزور ہے ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ ہندوؤں کو اس قدر قوت محض مسلمانوں کی وجہ سے ہوئی - یہ بے سمجھ لوگ اس بات کو اور اس راز کو نہیں سمجھے ان کے ساتھ شرکت کرلی - انہوں نے ان کی ہر قسم کی قوت کا اور ہر قسم کے کام کا بات کا بھید معلوم کرلیا دلیر ہوگئے حالانکہ اس کے علاوہ بھی مسلمانوں میں ایک اور قوت ہے جس کا پتہ آج تک حکومت کو تو چلا ہی نہیں ہندو بے چارے تو کیا اندازہ کرسکتے ہیں وہ قوت قوت ایمانیہ ہے وہ وقت پر جو ہر دکھلاتی ہے اب اس گئے گذرے زمانہ میں بھی جبکہ مسلمانوں کی قوت ایمانیہ بھی کمزور ہے جہاں کہیں در درور ہو کر مقابلہ ہوا مخالف کو شکست ہوئی ویسے چھپ چھپا کر یا کوٹھوں سے اینٹیں پھینک کر مسلمانوں کو نقصان پہنچا دیا یہ دوسری بات ہے اب دیکھ لیجئے ہندوؤں کی پچاس برس کی مردہ کانگریس مسلمانوں ہی کی بدولت زندہ ہوئی جب تک مسلمانوں نے شرکت نہ کی کسی نے کانگریس کا نام