ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
یہ جواب ملا - قوم گتندش کہ اورا قصر نیست مر عمر راقصر جان روشنے ست یہ اتباع اور تقوے کے برکات ہیں جس سے سب سر جھکا دیتے ہیں اسی کو فرماتے ہیں ہر کہ ترسید از حق و تقوی گزید تر سدا زوے جن وا نس و ہر کہ دید اور فرماتے ہیں - ہیبت حق است ایں از خلق نیست ہیبت ایں مرد صاحب دلق نیست ( ملفوظ 51 ) اللہ کی رحمت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اگر کوئی عقل نہ ہونے کیوجہ سے نیک ہو تو یہ بھی خدا کی رحمت ہے اور بہت بڑا انعام ہے شاید عقل ہوتی تو اس کو شرارت میں صرف کرتا اس کی بھی قدر کرنا چاہئے - ( ملفوظ 52 ) ہندوؤں میں مردوں کو جلانے کی اصل ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت ہندوؤں کے یہاں مردے جلائے جاتے ہیں کیا اس کی کچھ اصل ہے - فرمایا کہ ہماوے حیدر آبادی ماموں صاحب نے اس کے متعلق ایک عجیب بات کہی کوئی تاریخی بات تو ہے نہین تخمینی ہی ہے مگر جی کو لکتی - اس میں ایک مقدمہ کی ضرورت ہے وہ یہ کہ اصل مقتضا فطرت کا یہ ہے کسی شے کے ناراہ ہوجانے کے بعد اس کو اس عنصر میں ملادیا جاوے جس اس میں غالب ہو - تو انسان میں چونکہ خاکی عنصر غالب ہے اس کو دفن کر کے خال میں ملادیتے ہیں اور ہندوؤں کے پیشواؤں