ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
تکلیف ہے میں نے کہا میں گرم روٹی نہ کھاؤں گا ایک گھنٹہ کی رکھی ہوئی ٹھنڈی روٹی کھاؤں گا تب گھر والوں ے وہا عادت چھوڑی گو بلا التزام اب بھی ایسا ہوجاتا ہے ایک یہ کہ کبھی وقت پر کھانا نہ کھایا اور دوسرے وقت کے لئے رکھ دیا گیا تو کہہ دیتا تھا کہ تم بے فکر ہوجاؤ اور معین جگہ کر بتلاؤ میں خود اپنے ہاتھ سے لے کر کھالوں گا تم ایک جگہ رکھ دینے کا انتظام کردو جگہ کے مقرر ہونے پر مجھ کو دھونڈتے کی کلفت نہ ہوگی غرض ان کو ہر طرح پر فارغ کردیا اسی طرح اس کے متعلق بہت معمولات ہیں یہ ایک آدھ نمونہ کے طور پر ذکر کردیا - 15 / جمادی الاولیٰ 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم شنبہ ( ملفوظ 330 ) پرچہ پھیکنے والے ہو تنبیہ ایک دیہاتی شخص آیا ہاتھ میں ایک پرچہ لئے تھا حضرت والا کے قریب بیٹھ کر اس پرچہ کو حضرت کے اوپر پھینک دیا اس حضرت والا نے موخذہ فرمایا کہ ایسی بد تمیزی کی حرکت کیوں کی - عرض کیا کہ جی ہم گنوار ہیں فرمایا کہ ایسے گنواروں کا یہاں کام نہیں پہلے گنوار پن اتارو جب یہاں آنا - جاؤ اس وقت تم نے جی برا کردیا اس لئے تہمارا کام کرنے کو دل نہیں چاہتا آدمی کی طرح پرچہ دینا چاہئے - اس وقت جاؤ اور گھنٹہ کے بعد آکر پوچہ دینا مگر دینا آدمی کی طرح جب کام ہوگا - ( ملفوظ 331 ) آدمیت کی تعلیم ایک شخص نے پرچہ کیا اس میں تعویذ کی درخواست تھی حضرت والا نے تعویذ لکھ کردیا اور اس کی ترکیب بتلائی اس شخص نے ترکیب سننے کے بعد کوئی جواب نہیں دیا اس پر دریافت فرمایا کہ جو میں نے ترکیب بتلائی سن لی یا نہیں عرض کیا سن لی - دریافت فرمایا کہ پھر ہاں - نہ کا جواب کیوں نہیں دیا - یہ