ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
ہوئی - خبر نہیں کہ ایسے بزرگ بن کر کر کیا لینا چاہتے ہیں - 20 جمادی الاولیٰ 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم پنجشنبہ ( ملفوظ 418 ) بے فکری کی غلطیاں قابل تسامح نہیں ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اس بے فکری کے مرض میں عام ابتلاء پورہا ہے الا ماشاء اللہ جو غلطیاں بے فکری سے ہوتی ہیں وہ قابل تسامح نہیں ہوتیں - ( ملفوظ 419 ) فکر اور ہمت کے بغیر نری صحبت کافی نہین ایک صاحب جو عرصہ سے خانقاہ میں مقیم تھے اور قصبہ میں ایک مسجد کے اندر اذن دینے پر ان کا تقرر تھا مجلس میں آکر بیٹھے حضرت والا نے بیٹھ جانے کے بعد ان سے سوال فرمایا کہ ایک شخص تمہاری نسبت یہ کہتے تھے کہ تم نے کوئی مسئکہ ان کو بتایا ہے اور وہ مسئلہ یہ ہے کہ نماز میں نیت کے اندر یہ کہنا کہ خاص واسطے اللہ کے یہ بری بات ہے عرض کیا کہ یہ تو نہیں کہا کہ کہ یہ بری بات ہے ہاں یہ ضرورت کہا تھا کہ جب اس کے سامنے کھڑے ہیں تو اب یہ الفاظ کیوں کہے جاویں دریافت فرمایا کہ تم پہلے یہ بتاؤ کہ تم مفتی ہو یا مؤذن عرض کیا کہ مؤذن ہوں فرمایا کہ جاہل ہو کر مسئلہ میں دخل کیوں دیا تجھے حق کیا تھا مسئلہ بجھارنے کا جا دور ہو یہاں پر کبھی مت آنا جب تک کہ آدمیت نہ سیکھے یہاں پر کوئی ٹھیڑے کا تماشہ ہے جو آکر اور بیٹھ کر وازہ سننا اور دیکھتا ہے جب اتنی بھی تمیز نہیں آئی حالانکہ اتنا عرصہ یہاں پر رہتے ہوئے اور پاس بیٹھے ہوئے ہوگیا تو پھر بیٹھنے سے فائدہ ہی کیا چل اٹھ خبراد جو یہاں آکر کبھی قدم رکھا تک کہ آدمیت نہ آ جائے یہ صاحب آٹھ کر چلے گئے فرمایا کہ میں تو کہا کرتا ہوں کہ نری صحبت سے بھی کچھ نہیں ہوتا جب تک کہ خود طلب نہ ہو اپنی اصلاح کی یہاں تو خیال کرنے سے اور فکر اور ہمت سے کام چلتا ہے نرے وظائف اور صحبت سے