ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
نہیں جس کی وجہ سے غلطیوں میں ابتلاء ہے ہاں یہ ضرور کہوں گا کہ فکر نہیں توجہ نہیں اسی لئے سمجھانے پر بھی بھی سمجھتے اور مجھ کو جو اس درجہ تغیر ہوتا ہے وہ اسی وجہ سے ہوتا ہے کہ با وجود فعل اختاری ہونے کے پھر یہ لوگ بے فکری سے گذ بڑ کرتے ہیں اگر فکر اور توجہ کریں تو اس سے ان غلطیوں کا صدور نہ ہو مگر اس کا قصد ہی نہیں کہ ہماری کسی بات سے کسی کام سے دوسرے کو تکلیف نہ ہو اذیت نہ پہنچے بالکل بے فکری ہیں جیسے کوئی جانور بیل گائے ہوتے ہیں سو یہ تو جانوروں کی سی زندگی ہوئی میں اس پر روک ٹوک کرتا ہوں تو خفا ہوتے ہیں برا مانتے ہیں مگر یہ پھر بھی نہیں ہوتا کہ اپنی اصلاح کریں فکر اور توجہ پیدا کرنے کی سعی اور کوشش کریں بے فکری کا مرج ایسا عالم ہوا ہے کہ قریب قریب الا ماشائ اللہ ہوئی بچا ہوگا جس اس کا شکار نہ ہو چکا ہو مجھ کو تو رات دن سابقہ پڑتا رہتا ہے اکثر ابتلاۓ شدہ ہی لوگ آتے ہیں اب میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ سارا علم ہی اس مرج میں مبتلا ہے چھنٹ چھنٹ کر ایسے لوگ میرے ہی پاس اتے ہیں غرض مجھ کو تو اکثر ایسے لوگوں سے سابقہ پڑتا ہے واللہ عالم بالصواب ( ملفوظ 448 ) سر سید احمد خان کے چیلے جانٹے ایک صاھب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ یہ حب دنیا پکارنے والے سب سر سید احمد خاں کے چیلے چانٹے ہیں وہ یہ گیت گاتے گاتے بے چارے مرگئے اور اب ان کی باری ہے عمر گذر گئی ان لوگوں کی صدا سنتے ہوئے ترقی ترقی لیکن اس معمے کا حل ہی نہ ہوا کہ اخر ان کا منشاء ہے کیا نصوص کا انکار ہے صاف تو کہتے نہیں مگر قرآن و حدیث میں کتربونت تحریف کرنا یہ ان لوگوں ا شغل گالب ہے جس سے انکار نصوس کا شبہ ہوتا ہے پھر طرفہ یہ کہ اس ترقی کے باب میں ان لوگوں نے جس طرح قدر تدابیر غیر مشروع اختیار کیں روز بروز اجتماعی طور پر مسلمانوں کا تنزل ہی تنزل دیکھا اور ذلت ہی گلو گیر دیکھی اور