ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
شخص یہ سمجھے گا حکومت وہی کرسکتا ہے ورنہ خسر الدنیا والاخرۃ کا ظہور ہو گا - اور راز اس کا یہ ہے حب الدنیار اس العاصی ہے اور معصیت میں خاصیت ہے مسخ عقل کی یہ تجربہ کی بات ہے آخر خلفاء راشدین میں کیا بات تھی زیادہ تجربہ بھی نہ تھا اور بھی کوئی ایسی ظاہری ممتاز بات نہ تھی مگر ہر بات میں مور ہوتا تھا پھر دیکھ لیجئے کیسی حکومت کرگئے کسی نے دم تک نہیں مارا - وہ قوت اخلاص کی تھی - ( ملفوظ 4 ) شجاعت کا خاصہ ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ شہوت پرست آدمی بھی بہادر نہیں ہو سکتا اس کی عقل مغلوب ہوجاتی ہے اور بزدل ہوجاتا ہے محمد ابن قاسم نے جس وقت ہندوستان پر چڑھائی کی اس وقت ان کی عمر تقریبا سترہ سال کی تھی ایک راجہ کا قلعہ فتح کیا اس کی دو لڑکیاں تھی محمد ابن قاسم کو دیکھ کر عاشق ہوگئیں نکاح کی درخواست کی صاف انکار کردیا اور یہ کہا کہ ہم کو کوئی اختیار نہیں ہم اپنے امیر کے پاس تم کو بھیج دیں گے وہاں سے کو حکم اور جو فیصلہ ہو ویسا کیا جاوے گا - یہ شجاعت کا خاصہ ہے کہ ان لڑکیوں کی طرف التفات نہیں ہوا یہ قوت قلب کا اثر تھا اور قوت قلب ہی حاصل ہے شجاعت کا محمد ابن قاسم صحافی نہیں شیخ نہیں ایک نواجوان لڑکے تھے حجاج بن یوسف کے داماد تھے جو مشہور ظالم ہے مگر اس وقت کے ظالموں کی بھی یہ حالت تھی یہی حجاج بن یوسف جس کے مظالم سب دنیا جانتی ہے کہ کتنا بڑا ظالم تھا - ہر رات میں تین سو رکعت نفل پڑھنے کا اس کا معمول تھا ایک بزرگ نے حجاجبن یوسف کو خواب میں دیکھا پوچھا کہ کسی گزری کہا کہ جتنے بے گناہ میں قتل کئے سب کے بدلے ایک مرتبہ قتل کیا گیا اور حضرت سعیدبن جبیر کے بدلے ستر مرتبہ قتل کیا گیا اور اس وقت بھی عذاب میں بمتلا ہوں دریافت کیا کہ ان نجات کے متعلق کیا امید ہے کہا کہ جو سب مسلمانوں کو امید ہے نجات ضرور ہوگی بخشا ضرور جاؤں