ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
ہی دینا چاہئے یہ تجربہ مجھ کو لکھنو کے ایک وعظ سے ہوا میں نے چند مسئلے ربوا کے متعلق ایک دم سے بیان کردئے سامعین میں بعض مسائل میں اختلاف ہو گیا میرے پاس مکرر تحقیق کے لئے معلوم ہوا کہ قلت فہم یا سوء حفظ سے کسی مسئلہ کا مقدم دوسرے کی تالی سے جوڑ دیا اور بالعکس اس لئے گڑ بڑ ہوگئی اور جب خود کوئی واقعہ پیش آوے گا تو اس کے ہوچھنے پر صرف وہی واقعہ نظر میں ہو گا اس میں خلط نہیں ہوسکتا - ( ملفوظ 428 ) نا معلوم چیز کے استعمال کا حکم ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت جو گھڑے پانی سے بھرے ہوئے مسجد میں رکھے ہوں ان سے غسل وغیرہ کرنا جائز ہے جبکہ یہ بھی نہ معلوم ہو کہ رکھنے والے کس نیت سے سکھے ہیں فرمایا کہ اگر قرائن سے معلوم ہو کہ پینے کے لئے رکھے ہیں تب تو جائز نہیں اور اگر قرینہ سے بھی معلوم نہیں تو کوئی حرج نہیں اسی نا معلوم چیز کا استعمال جائز ہے جس کے بھی کوئی قرینہ قائم نہ ہو - ( ملفوظ 429 ) دوران تحریک خلافت اظہار ھق کی جماعت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ زمانہ تحریک خلافت میں تو بہت ہی زیادہ مسائل میں تحریف کی گئی بس جو مصلحت ہوتی گئی اسی کو مسئلہ بناتے گئے کثرت سے عوام کو بد عقیدگی ہوگئی کہ کبھی کچھ کبھی کچھ ایسوں نے تو حقیقت کو ہی بدل دینا چاہاا تھا مگر اللہ نے حفاظت فرمائی کہ ایک ایسی جماعت کو متعین فرما دیا کہ وہ اظہار حق کرتی رہی - ( ملفوظ 430 ) خر دماغ اور اسپ دماغ ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ سمجداروں کے آنے سے جی خوش ہوتا ہے اور کودنوں کے آنے سے اور توحش ہوتا ہے اور ایسے متکبروں کے دماغوں کو