ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
23 جمادی الاولیٰ 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم یکشنبہ ( ملفوظ 442 ) مولویوں پر عجیب الزام فرمایا کہ ایک صاحب کا خط آیا ہے لکھ ہے کہ یہاں پر بعض مولویوں نے مباح رسول کو روک کر مسلمانوں کو حرام تک میں مبتلا کردیا یہاں تک نوبت آگئی ہے کہ لوگوں نے ان مانعین کی ضد میں آکر ناچ گانا سب کچھ کرایا اس پر فرمایا کہ یہ عجیب الزام ہے اگر کوئی پیغبر اپنی رسالت کا علان کرے اور کفار لوگ اس اعلان کی بناء پر ضد میں آکر خدا کی شان میں گستاخی کے کلمات بکتے لگیں تو کیا اس کا الزام پیغبر پر ہوگا کہ پہلے تو تمہاری نبوت ہی کا انکار تھا اور اب تمہاری تبلیغ سے خدا تک نوبت پہنچتی تو کیا یہ الزام معقول سمجھا جاسکتا ہے جب نہیں سمجھا جاسکتا تو یہ الزام بھی مولویوں پر اس ہی نوع کا ہے - ( ملفوظ 443 ) غالی بدعتیوں نے بد عیدگی کا دروازہ کھول دیا ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل لوگوں کے عقائد بہت زیادہ خراب ہوگئے ہیں خصوص ان غالی بد عتیوں نے تو بالکل ہی بد عقیدگی کادروازہ کھول رکھا ہے ان لوگوں کے قلوب میں ذرا خوف خدا نہیں کانپور میں ایک بڑھیا مسجد میں مٹھائی لائی ایک طالب علم وہا رہتے تھے ان سے کہا کہ اس پر بڑے پیر کی نیاز دیدو یہ طالب علموں کا طبقہ ہوتا ہے آزاد سادہ تیار ہوگئے دوسرے طالب علم نے منع کیا کہ عوام کا عقیدہ اچھا نہیں نیاز میں بزرگوں کو مقصود بالذات سمجھتے ہیں پہلے صاحب نے کہا کہ یہ محض بد گمانی ہے اور کہا کہ مقصود یہ ہے کہ نیاز اللہ کی اور ثواب بزرگوں کو دوسرے طالب علم نے امتحان کے لئے بڑھیا سے سوال کیا کہ اللہ کے نام کی نیاز دیدیں اور ثواب بڑے پیر صاحب کو بخش دیں کہنے لگی کہ نہیں بیٹا اللہ کے نام کی تو دواچکی اس پر بڑے پیر کے نام کی دیدو انہوں نے تاویل والے صاحب سے کہا کہ یہ تمہاری تاویل کو نہیں