ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
سالہا تو سنگ بودی دل خراش آزمو رایک زمانے خاک باش ( ملفوظ 65 ) انتظام میں ہیبت کو خاص دخل ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ یہ یہ اہل تحریکات بڑے خوش ہوتے پھرتے ہیں کہ ہماوی تدبیر سے لوگوں کے دلوں سے حکومت کا خوف جاتا رہا مگر یہ بات کچھ خوش ہونے کی نہیں بلکہ خطرہ کی ہے کچھ معلوم بھی ہے کہ امن کی جڑ خوف ہی ہے اور امن خود مطلوب چیز ہے - ایک شخص کہنے لگے کہ حکومت کا رعب تو نہیں رہا میں نے کہا کہ سلیم الطبع لوگوں کے لئے تو یہ بیشک مفید ہے مگر بدمعاشوں کے لئے تو سخت خطرناک ہے ان کے لئے تو رعب ہی کی ضرورت ہے - انتظام میں ہیبت کو خاص دخل ہے - ( ملفوظ 66 ) ہیبت اور رعب خدا داد ہوتا ہے ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ ہیبت اور رعب خدا دادا ہوتا ہے اکتساب سے نہیں ہوت وہ موہوب ہوتا ہے اگر کسی کو عنا ہو اس کی بھی قدر کرنا چاہئے وہ بھی ایک بہت بڑی دولت اور نعمت سے جو محض خداوندی عچا ء ہے - دیکھ لیجئے دو کمبل پوش یعنی حضرت موسی علیہ السلام اور حضرت ہارون علیہ ولسلام تن تنہا فرعون کے پر شوکت دربار میں پہنچے مگر تمام دربار پر ہیبت چھاگئی اور بالکل اس وقت اس کا ظہور ہور رہا تھا جس کو مولانا فرماتے ہیں - ہیبت حق است ایں از خلق نیست ہیبت ایں مرد صاحب ولق نیست جہانگیر بادشاہ سے حضرت مجدد صاحب کی شکایتیں کی گئیں بادشاہ نے آپ کو بلایا اور دربار میں جو تخت تھا اس کے سامنے ایک عارضی کھڑی کی لگوائی تاکہ کھڑی میں داخل ہونے کے وقت سر کو جھکانا پڑے مگر مجدد صاحب نے بجائے