ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
وہ اسی من مانگ رہے تھے اور یہ کہتے تھے کہ اسی من سے ایک دانہ کم نہ لوں گا کیا ٹھکانا ہے اس سادگی کا گنتی بھی معلوم نہ تھی اب جس قدر خود غرضی ترقی بیدار مغذی بڑھ رہی ہے اسی قدر پریشانی اور بے برکتی ہے - ( ملفوظ 401 ) مبتدی کو مختلف لوگوں سے ملنا مضر ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ پہلے تو میری یہ عادت تھی کہ جہاں جاتا تھا وہاں کے علماء اور مشائخ سے ملتا تھا چاہے کسی مشرب کا ہو اور اب تجربہ کے ' بعد یہ عادت نہیں رہی اور اب تو میں خود اپنے دوستوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ یہ طرز خطرناک ہے - پہلے لوگوں کی طبائع میں سلامتی تھی اب شرارت ہے - آج کل بجائے کسی نفع کے مضرت کا اندیشہ ہے اور جو ایسا کرتے ہیں ان کو اکثر الجھن ہی میں دیکھتا ہوں بکثرت اس قسم کے خطوط آتے ہیں کہ جس میں یہ لکھا ہوتا ہے کہ فلاں سے ملا - فلاں سے ملا اور اب فساد قلب کی یہ کیفیت ہے - مبتدی کو مختلف لوگوں سے ملنا نہیں چاہئے - اس سے انتشار ہوتا ہے - طبیعت میں یکسوئی رہتی نہیں اور اس طریق میں ضرورت ہے یکسوئی اور جمیعت قلب کی اور جب یہ اس صورت میں نہیں رہتی پھر نفع کہاں - ( ملفوظ 402 ) ایک معقولی مولوی صاحب کا حضرت سے قدرت عن الاخبار عن خلاف الواقع پر گفتگو ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں ایک مرتبہ آلہ آباد گیا وہاں پر ایک مشہور معقولی مولوی تھے ان سے ملا قات ہوئی انہوں نے مجھ سے قدرۃ علی ا لاخیار عن الواقع میں گفتگو کی - میں نے کہا کہ یہ امتناع بالذات کلام نفسی میں ہے یا کلام لفظی میں - کہنے لگے دونوں میں - میں نے کہا کہ جب زید قائم نہ ہو تو کیا قضیند زید قائم کا خلق ممتنع بالذات ہے کہ اس پر قادر نہیں کہا کہ ہاں قادر نہیں ممتنع بالذات ہے - میں نے کہا کہ اگر قائم ہوجاوے تو اگر