ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
مٹانے ہی کے واسطے ہے خواہ مخواہ لوگ قبروں کو اجالتے ہیں - ایک شخص نے اس سے بھی عجیب بات کہی کہ یہ جو قبروں کو پختہ بناتے ہیں بعد تامل اس ما منشاء مردے سے محبت کا نہ ہونا ہے اس لئے کہ کچی قبر رہنے سے تو اس کی حفاظت کے خیال سے جانا بھی ہوجاتا ہے وہاں پہنچ ر توفیق فاتحہ کی بھی ہوجاتی ہے اور پختہ بنا کر تو بے فکر بن جاتا ہے - اور ایک بات بھائی اکبر علی صاحب مرحوم نے بڑی نفیس کہی کہ اگرسب مردوں کی قبریں پختہ بنائی جاتیں تو زندوں کے رہنے کو تو دنیا میں جگہ بھی نہ ملتی تو اس بناء پر تو یہ مسئلہ عقلی بھی ہے کہ قبریں کچی ہوں مگر اہل ہویٰ کو بیٹھے بیٹھے ایسی ہی باتیں سوجھتی ہیں جن سے ضروریات دین کو نظر انداز کر کے فضولیات میں مشغول ہوگئے - ( ملفوظ 9 ) رسالہ تحدید العرش تحریر فرمانے کا سبب ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک امر اتسری غیر مقلد صاحب نے آیت استوی علی العرش کی تفیسر پر خواہ مخواہ کا اعتراض کر کے گڑبڑ مچائی اس وجہ سے مجھ کو رسالہ تحدید العرش لکھنا پڑا میں چاہتا نہیں تھا کہ اس پر رسالہ لکھوں اس لئے کہ یہ ذات و صفات میں کلام ہے اور میں اس کو بہت ہی خطرناک سمجھتا ہوں مگر اللہ سے دعا کی تو اس کا معنون اور عنوان ایسا سمجھ میں آگیا کہ سلف میں سے کسی سے اس کا خلاف منقول نہیں گو بعینہ جزئیا بھی منقول نہ ہو - کیونکہ عموما مفسرین نے قواعد شرعیہ و عربیہ کی رعایت کی ساتھ بہت سی تفسیریں کی ہیں کہ عموما علماء اہل حق نے ان پر نکیر نہیں کیا تو ایسی تفسیر کی جواز پر گویا اس پر اجماع ہوگیا کہ کسی مقتضی شرعی کی وجہ سے اصل تفسیر کے مناسب اگر تفسیر کردی جائے تو جائز ہے اس کا ماخذ خود حدیث شریف میں آیا ہے جیسا اس رسالہ میں منقول ہے اور اس کو فرق مبتدعہ کی تفسیر پر قیاس کرنا صیحح نہیں اس لئے کہ خلف اہل سنت نے سلف کی تفسیر کی نفی نہیں کی اپنی تفسیر کو درجہ احتمال میں رکھتے ہیں اور بدعتی سلف کے اقوال کی نفی کرتے ہیں اور اپنی تفسیر جو کہ