ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
عمل سے کامیابی کا احتمال بھی نہیں ہوسکتا تو پھر کوشش بے کار مگر پھر بھی مایوس نہ ہونا چاہئے ہماری کوشش سے اس جگہ رسائی نہیں ہوگی بکلہ ان کے فضل سے تو ہوسکتی ہے اسی کو فرماتے ہیں تو مگو مارا بدان شہ بار نیست باکر یماں کار باد شوار نیست میرے اس کہنے کا حاصل یہ ہے کہ ہمارے کئے اگر کچھ نہ ہوگا تو وہ ایسے کریم ہیں کہ وہ سب کچھ خود کردیں گے - اٹھ کر چلنا شروع تو کردو پھر خود رحمت حق آغوش میں لیلے گی اس ہی لئے ضرورت ہے کہ کام میں لگارہے پھر سب کچھ آپ ہورہے گا اس کام میں لگ رہنے کو فرمایا ہے یک چشم زدن غافل ازاں شاہ نباشی شاید کہ نگا ہے کند اغاہ نباشی ( ملفوظ 47 ) ظاہر و باطن کی تکمیل کی ضرورت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ قرب کے لئے ظاہر اور باطن دونوں کی تکمیل اور درستی کی ضرورت ہے یہ افراط تفریط ہے کہ بعض نے ظاہر سے انکار کردیا اور بعض نے باطن سے نکار کیا - ( ملفوظ 48 ) خاصان حق سے محرومی کا نتیجہ ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل افعال رذیلہ کا ہر شخص شکار ہوا ہے اس کا زیادہ تر سبب اہل اللہ اور خاصان حق کی صحبت سے محروم رہنا ہے - صحبت بڑی چیز ہے اور اس کی قدر اس لئے نہیں رہی کہ اخرت کی فکر نہیں ورنہ اخرت کی فکر میں رہنے والا اپنے کو اس سے کبھی مستغنی نہیں سمجھ سکتا اسی کو مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں