ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
جس وقت پار کر کے اندر داخل ہوئے آدمی کا سانس محسوس کر کے چور بھاگ گئے وہ نقب کی جگہ کھلی رہی اس میں بھیڑیا داخل ہوا اور بچہ کو لے کر چلتا ہوا جب وقت آتا ہے کچھ عقل و غیرہ کام نہیں کرتی اس کے دل میں یہ ڈالا چوروں کے دل میں یہ ڈالا بھیڑیا کے دل میں یہ ڈالا خود اسباب حفاظت سبب ہلاکت کا بن گئے - ( ملفوظ 333 ) متعدد تعویذ لینے کا طریق ایک صاحب نے بذریعہ خط چند تعویزوں کی فرمائش بھیجی اس پر فرمایا کہ اتنا کام ایک دم نہیں لینا چاہئے جس کو دوسرا آدمی نہ کر سکے جس کو زیادہ تعویز لینے ہوں اس کو چایئے کہ یہاں پر رہنے والوں میں سے کسی سے ملاقات پیدا کرلے اور ایک پرچہ فہرست کا لکھ کر اس کو دیدے وہ ایک تعویذ روز لے لیا کرے پھر چایے ساری عمر لیتا رہے کام سے انکار نہیں مگر قاعدہ اور طریقہ سے - ( ملفوظ 334 ) اپنے بزرگ کی تادیب و سیاست کی حکایت ایک بزرگ کا ذکر فرماتے ہوئے فرمایا کہ ایک مولوی صاحب کہتے تھے کہ خواہ مخواہ یہاں کے متعلق لوگ تشدد کہتے ہیں اور ان بزرگ کو خلیق و حلیم بتلاتے ہیں مجھ کو ان بزرگ سے سابقہ پڑا ہے خلوت میں رہتے ہیں اور ان مولوی صاحب نے ان بزرگ کی بہت سی حکایتیں تادیب و سیاسیت کی بیان کیں مجھ کو اس وقت ایک حکایت یاد ہے کہ ان بزرگ کے پاس ایک شخص آیا وہ نفلیں پڑھ رہے تھے اور اندر سے زنجیر لگا رکھی تھی اس نے کھٹ کھٹ کی وہ سلام پھیر کر آئے دروازہ پر یہ چلدیا انہوں نے جاکر نیت باندھی اس کے آکر پھر کھٹ کھٹ شروع کی یہ سلام پھیر کر پھر گئے پھر اندارد پھر نفلوں کی نیت باندھ لی پھر کھٹ کھٹ وہ پھر باہر نلکے اور اس مرتبہ وہ شخص مل گیا ایک چیت رسید کیا