ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
ابداد اور فضل نہ ہو - ( نوٹ ) نظر اصلاحی کے وقت یہ واقعہ مجھ کو یاد نہیں آیا مگر راوی ثقہ ہیں ان کا یاد میرے نسان پر حسب اصول محدثین راجح ہے - اشرف علی 12 ( ملفوظ 361 ) ایک غلطی کا ازالہ ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ یہ سمجھنا ہی غلط ہے کہ کفار جو ہم پر سلطنت کر رہے ہیں ان میں کوئی لیاقت ہے نہیں بلکہ ہمارے اندر نا لائقی ہے اس وجہ سے مسلط کر دیے گئے اگر وہ نا لائقی دور ہو جائے تو پھر وہی معاملہ ہے ۔ ( ملفوظ 362 ) اتفاق کی اصل بنیاد ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک صاحب تھے ندوہ کے فاضل ۔ ان کا خیال تھا کہ اگر کوشش کی جائے تو تدبیر سے مسلمانوں میں اتفاق ہو سکتا ہے ۔ میں نے کہا کہ نری تدبیر سے مسلمانوں میں اتفاق نہیں ہو سکتا ۔ اور میں نے یہ آیت پڑہی ھو الذی ایدک بنصرہ وبالمؤمنین والف بین قلوبھم لو انفقت ما فی الارض جمیعا ما الفت بین قلوبھم ولکن اللہ الف بینھم ۔ دیکھئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم جیسے مدبر اور تدبیر کا اتنا بڑا سامان کہ تمام ما فی الارض کا انفاق ۔ مگر ان سب تدبیروں کا نتیجہ اور حاصل دیکھئے کیا ارشاد ہے کہ ما الفت بین قلوبھم ۔ وہ فاضل بے حد مطمئن ہوئے کہنے لگے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آیت کبھی میری نظر سے نہ گذری تھی اور چونکہ اتفاق کا تعلق تدابیر سے نہیں اسی لئے میں نے اس اتفاق کا بیان آج تک وعظوں میں مستقلا بیان نہیں کیا اس لئے کہ بے کار ہے جو چیز اصل ہے اتفاق کی وہ اعمال صالحہ ہیں اگر مسلمان ان کو اختیار کریں خود بخود اتفاق ہو جائے گا ۔