ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
چیزو﷽ سے سخت نفرت ہے نہ میں نے اپنے بزرگوں کے یہاں یہ باتیں اور رنگ دیکھنا مجھ کو پسند ایک سادہ زندگی اور سادہ طرز دیکھا اور وہی پسند ہے - ( ملفوظ 224 ) ادب سے گفتگو کی تعلیم ایک صاحب سے سلسلہ گفتگو فرمایا کہ تم اول پہلی بات کو ختم کرو دوسری کو اس میں نہ ملاؤ اور اگر اس بات کے متعلق میرے سوال کا آپ کے پاس جواب نہیں تو یہ ہی کہہ دو کہ میں پہلی بات کو ختم کرچکا اس کے متعلق میرے ذہن میں اور کچھ نہیں تب دوسری بات کہنے کی اجازت دے دونگا - یہ نہایت بد تہزیبی کی بات ہے کہ ایک بات میں دوسری بات کو گڈ مڈ کرنا چاہتے ہو - طریقہ سے گفتگو ہوا کرتی ہے بدون طریقے کبھی کسی بات کا نتیجہ نہیں نکلتا سوائے وقت کے خراب اور برباد کرنے کے - میں چاہتا ہوں کہ بات صاف ہو - تم الجھی ہوئی اورپینچ دار بات کر کے دونوں باتوں کو گڑ بڑ کرنا چاہتے ہو اور وجہ اس کی صرف یہی ہے کہ کوئی شخص تمیز نہیں سکھلاتا اور میں سکھلاتا ہوں اور یہی میری اور لوگوں کی لڑائی ہے - میں سب کا تختہ مشق بنا ہوا ہوں - افسوس ہے لوگ موٹی موٹی باتیں بھی نہیں سمجھتے بلکہ سمجھانے پر بھی سمجھتے - مقصود سے بہت ہی بعد ہوگیا ہے - ایسی موٹی موٹی باتیں بھی ذہن میں نہیں آتیں - یہ لوگ تو میرے متعلق کہتے ہوں گے کہ ہم پر یہ کیا بلا مسلط ہوئی اور یہی میں بھی ان لوگوں کے متعلق کہتا ہوں کہ مجھ پر یہ کیا بلا مسلط ہوئی - کودنوں سے پالا پڑتا ہے - میں تو برزگ نہیں جن کے یہاں انتظام جرم ہے - میں تو ایک طالب علم ہوں - ہر کام انتظام سے کروں گا اگر یہ پسند نہیں اور کہیں چلے جاؤ جہاں بزرگ ہوں میں کیا کسی کو روکتا ہوں یا اپنے پاس بلاتا ہوں -