ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
میں قدم رکھنا خطرہ سے خالی نہیں اسی کو مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں یار باید راہ را تنہا مرد بے قلاؤذ اندریں صحرا مرد ( ملفوظ 74 ) انقیاد محض کی ضرورت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اگر شیخ کی تعلیم پر عمل نہ ہو اور اس کے کہنے پر اطمینان نہ ہو اگر ساری عمر بھی چکی پیسے گا ذرہ برابر نفع نہ ہوگا اس طریق میں انقیاد محض کی سخت ضرورت ہے ہاں یہ جائز ہے کہ اس کو شیخ تسلیم کرے لیکن تسلیم کرلینے کے بعد پھر چوں و چرا کرنا اپنی رائے کو دخل دینا یہ دلیل محرومی کی ہے یہ تعلق بڑا ہی نازک ہے اس کے آداب ہی جداگانہ ہیں - ( ملفوظ 75 ) ملحدین کی بدفہمی اور کوڑ مغذی ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ شیخ طالب کے واسطے وہ تدابیر اختیار کرتا ہے جس سے اس کا دل بڑھے مایوسی پاس نہ پھٹکے بعض لوگ اس کو معمولی چیز سمجھتے ہیں کو بڑی غلطی ہے یہ ایسا ہے جیسے طبیب جسمانی مریض کی تسلی تشقی کرتا ہے اور اس سے طبیعت کو قوت ہوتی ہے اور وہ مرض کا مقابلہ کرتی ہے اگر اس پر کوئی شبہ کرے کہ شاید شیخ مصلحت دل جوئی کے لئے تسلی کردیتا ہو اور واقع میں وہ حالت تسلی کی نہ ہو تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس کے منعی تو یہ ہوئے کہ وہ شیخ کو مہمل سمجھتا ہے یا خائن سمجھتا ہے یہ شبہ ایسا ہے جیسے ملحدین کہتے ہیں کہ جنت دوذخ کا ذکر کیا گیا ہے تاکہ جنت کی رغبت ہو اور اس کی طمع سے اور دوذخ کا ذکر کیا گیا ہے تاکہ جنت کی رغبت ہو اور اس کی طمع دوذخ جنت کچھ نہیں ( نعوذباللہ ) میں کہا کرتا ہوں اگر بفرض محال واقع میں بھی ایسا ہوتا تب بھی تم کو اس کی نفی نہیں کرنا چاہئے ورنہ جب لوگوں کو یہ معلوم ہو