ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
(ملفوظ 83 ) بدفہموں سے انقباض ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ یہاں پر بعضے نا اہل آتے ہیں بڑا ہی جی تنگ ہوتا ہے اہل فہم ایک وہ بھی ہوں افادہ استفادہ کے لئے وہی کافی ہیں ورنہ دونوں طرف تنگی ہی ہوتی ہے حضرت شیخ سعدی علیہ الرحمتہ نے ایک حکایت لکھی ہے کہ ایک طوطی اور کوے کو ایک قفس میں بند کردیا تھا طوطی کو تو وحشت تھی ہی کہ کوے کے ساتھ بند ہوں مگر کوے کو بھی وحشت تھی کہ میں کہاں اس کے ساتھ پھنسا ایسے ہی آنے والوں کو تو وحشت ہوتی ہی ہے کہ کہاں آکر پھنسے مجھ کو بھی وحشت ہوتی ہے کہ کن کج فہموں سے پالا پڑا - ( ملفوظ 84 ) سلطنت صرف فقہ حنفی پر چل سکتی ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کی عیجب نظر ہے ان کا فتویٰ ہے من کسر لمسلم بر بطا او طبلا او مز مارا اود فافھو من اور وجہ اس کی یہ لکھی ہے کہ الامر بالمعروف بالید الی الامراء لقدرتھم و باللسان الی غیر ھم یعنی آلات لہو کو توڑ ڈالنا واعظ کو یا کسی عامی کو جائز نہیں اگر کوئی توڑ ڈالے گا ضمان لازم آئے گا کیونکہ یہ کام سلطان کا ہے وہ ایسا احتسان کرسکتا ہے توڑ پھوڑ سکتا ہے سزادے سکتا ہے امام صاحب کے اس فتوے میں کس قدر امن اور فساد سے تحفظ کیا گیا ہے حاصل یہ ہے کہ یہ اختیار سلطان کے ساتھ خاص ہیں ورنہ اگر عوام کو ایسی گنجائشیں دی جاویں رات دن عوام میں جدال و قتال رہا کرے ایک انگریز نے لکھا ہے کہ سلطنت کسی فقہ پر نہیں چل سکتی بجز فقہ حنفی کے یہ ایک سیاسی تجربہ کار کا قول ہے - ( ملفوظ 85 ) ذکر اللہ باطن کی تعمیر ہوتی ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں جب کسی کو بناؤ سنوار کرتے دیکتا ہوں فورا سمجھ جاتا ہوں کہ یہ شخص کمال سے کورا ہے اور فضول میں پھنسا ہوا