ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
چینی رہتی ہے - اس کا کیا علاج ہے میں نے جواب میں لکھا ہے کہ گناہ کے احمتال سے علاج چاہتے ہو یا تکلیف کے خیال سے - دیکھو کیا لکھتے ہیں - ایک جملہ بھی لکھا ہے جس پر مجھ کو گناہ سمجھنے کا شبہ ہوا - یہ لکھا ہے کہ اس قدر خوف محمود نہیں - عجیب بات ہے کہ بزرگ لوگ تو اس درجہ کے پیدا کرنے کے لئے مراقبات بتلاتے ہیں اور یہ شخص پیدا ہوئی حالت کو کھونا چاہتا ہے - کس قدر بے قدری کی بات ہے - اب دیکھنا یہ ہے کہ میرے جواب سے کیا سمجھتے ہیں - ( ملفوظ 316 ) مرید کو اپنے شیخ سے مناسبت پیدا کرنے کی ضرورت فرمایا کہ ایک صاحب کا خط آیا ہے لکھا ہے کہ مجھ کو مرید کرلیا جائے اور قصد السبیل کی عبارت تائید میں لکھی ہے کہ بیعت ہونا اس لئے چاہتا ہوں کہ مرید کے حال پر شیخ کو توجہ اور مرید کو اتباع کی رغبت بڑھ جاتی ہے - میں نے لکھ دیا ہے کہ بالکل ٹھیک ہے مگر دلائل سے باہم مناسبت ہونا بھی شرط ہے - پہلے مناسبت پیدا کرنے کی کوشش کرو - اب جب مناسبت پیدا کرنے کی تدبیر پوچھیں گے جب بتلاؤں گا - ( ملفوظ 317 ) طرز جدید پر تفسیر پڑھانے کی مذمت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ج کل نیچریت کا غلبہ دینداروں پر بھی کم و بیش ہو گیا ہے - محض دنیداروں ہی پر نہیں جھلک سب میں مارنے لگی ہے اوع جو معدودے چند اپنے بزرگوں کے مسلک اور طرز پر قائم ہیں ان کو لکیر کا فقیر جامد الطبع اور خدا معلوم کیا کیا خطاب دئے گئے ہیں اور کن کن القاب سے یاد کئے جاتے ہیں - فلاں مولوی صاحب جن کو میں مولویوں کا سید احمد خاں کہا کرتا ہوں یہاں آئے تھے انہوں ے دہلی میں ایک مدرسہ جاری کیا تھا اس میں نئے