ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
کردے - مردہ بدست زندہ کا مصداق بن جائے اسی کو مولانا فرماتے ہیں - قال رابگزار مرد حال شو پیش مردے کاملے پا مال شو جب انقیاد کا یہ حال ہوجائے گا اس وقت وہ کیفیت انشاء اللہ تعالیٰ قلب میں راسخ فرمادی جائے گی اور اس کیفیت کے پیدا ہوجانے پر پھر یہ حال ہوجائے گا کہ بزمان حال یہ کہے گا - نشود نصیب دشمن کہ شود ہلاک تیغت سر دوستاں سلامت کہ تو خنجر آزمائی ( ملفوظ 233 مقامی علماء سے استفادہ کی ضرورت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ عوام کے لئے بجز اس کے اور کوئی راہ نہیں کہ وہ ان علماء کا اتباع کریں جب پر ان کو صیحح ذریعہ سے اعتماد ہے - باقی یہ جو آج کل لوگوں میں بات پیدا ہوگئی ہے کہ سیاح درویش اور علماء کے پیچھے پڑے رہتے ہیں یہ بڑی اصولی غلطی ہے میں قصبہ مؤ ضلع اعظم گڑھ گیا تو وہاں وعظ ہوا - میں نے منجملہ اور مضامین کے ایک بات یہ بھی کی تھی کہ بمقابلہ سیاح علماء کے تم کو شہر کے علماء کی زیادہ قدر کرنا چاہئے ان سے آپ کے تعلقات بھی ہیں ان کی پوری حالت بھی معلوم ہے اس سے ان کے حقوق آپ پر زیادہ ہیں گو خدمت سیاحوں کی بھی کردیا کرو مگر تعلق واتباع کے اعتبار زیادہ حق مقامی علماء کا ہے یہ سب حدود ہیں جن کا اس وقت کسی طبعے میں نام و نشام نہیں رہا - ( ملفوظ 234 ) خالی مبتدعین اور غالی غیر مقلدین کا غلو ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ غالی بدعتی ہمیشہ اہم حق کے درپے رہتے ہیں ان میں اکثر بد دین ہوتے ہیں جن میں دیانت کا نام نہیں ہوتا جو جی میں آتا ہے بدون تحقیق کے جس پر چاہتے ہیں فتویٰ لگانا شروع کردیتے ہیں اور کسی کے