ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
نہیں بلکہ ایمان سے بھی دشمنی ہے اگر کوئی غیر مسلم عاقل ہوتا جیسا کہ خیال ہے تو وہ پہلے آپنی آخرت کی فکر کرتا ایمان لاتا جب یہ نہیں تو عقل کہاں چالاک ہے تو چالاکی اور عقل سے کیا واسطہ حق تعالیٰ فرماتے ہیں ان کید کن عظیم عورتوں کے مکر کو عظیم فرمارہے ہیں اور دوسری طرف حدیث میں ان کو ناقص العقل فرمایا گیا ہے معلوم ہوگیا کہ عقل اور چیز ہے کید اور چیز ہے وہ یہاں تک بڑھ جاتا ہے کہ بعض کی نسبت ارشاد ہے وان کان مکرھم لتزول منہ الجبال 22 جمادی الاولیٰ 1351 ھ مجلس بعد نما ظہر یوم شنبہ ( ملفوظ 437 ) مسلمانوں کی کرابی اور بربادی کا سبب ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ یہ سب خرابی بے کفری کی ہے اگر آدمی فکر سے غور سے کام کرے بہت کم غلطیوں کا صدور ہو اس لئے عقل جو ھق تعالیٰ نے عطاء فرمائی ہے اس سے کام لینا چاہئے عقل بڑی دولت ہے اس کو بالکل معطل کر رکھا ہے اگر اسنان عقل سے کام نہ لے تو پھر جانور اور آدمی میں فرق ہی کیا ہے خدا معلوم کیا ہوگیا لوگوں کو جس کو دیکھو بد عقلی اور بد فہمی کے مرض میں مبتلا ہے یہی وجہ مسلمانوں کی خرابی اور بربادی کی ہے کہ سے سوچے سمجھے کام کرتے ہیں پرشان اور تباہ حال ہورہے ہیں نہ دنیا ہی درست نہ دین ہی ٹھیک ہے کسر الدنیا اوالخرۃ مصداق بنے ہوئے ہیں پھر کسی طرح ہوش نہیں آتا نہ آنکھیں کھلتی ہیں بڑا افسوس ہے - ( ملفوظ 438 ) عیدین کا یا جمعہ کے موقع پر اپنی جگہ مخصوص کرنے کا حکم ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت اکثر یہ رواج ہے کہ لوگ