ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
کرے گا اس پر مجھ کو لوگ مشورہ دیتے ہیں کہ نرمی کرو کیا یہ بد فہم نرمی کے اہل ہیں عرض کیا کہ مجھ سے حضرت کو سخت تکلیف پہینچی للہ معاف فرمائے - فرمایا کہ اتنا ستانے کے بعد اقرار کیا اب کیسے زبان کھلی جب سے تو قفل ہگا ہوا تھا پہلے تو قواعد کی ضرورت کا انکار تھا اب کیسے سب باتیں سمجھ میں آگیئں پھر فرمایا اس وقت یہاں سے اٹھ جاؤ دیکھ کر تغیر ہوتا ہے اور اب وطن واپس جاکر خط و کتابت کرنا وہاں سے حالات لکھنا یہاں رہتے ہوئے مکاتبت مخاطبت سب بند چلو رخصت - ( ملفوظ 255 ) فقہاء کے کمال کے دلائل ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ فقہاء کا اگر کوئی بھی کمال نہ معلوم ہو تو ان کے استنباطات ہی ان کے کمال کی کافی دلیل ہیں کیا ٹھکانا ہے ان حضرات کی نظر دقیق ہونے کا - آج کل تو دعوے ہی دعوے ہیں کمالات ان کے تھے - ( ملفوظ 256 ) مالی انتظام کے لئے قدرے ضرورت بخل ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ مالی انتظام کے لئے تھوڑے سے بخل کی ضرورت ہے بدون بخل کے انتظام غیر ممکن ہے - اگر کوئی کہے جس قدر منتظم ہیں کیا سب بخیل ہیں واقعی بخیل ہیں گو وہ بخل شرعی نہیں مگر بخل لغوی ضرور ہے مولانا خوب فرماتے ہیں - اے بسا امساک کز انفاق بہ مال حق راجز بامر حق مدہ ( ملفوظ 257 ) ایک طالب علم کی عقل پر اظہار افسوس فرمایا کہ ایک طالب علم کا خط آیا ہے لکھا ہے کہ علم کی محبت بڑھانے کے لئے کوئی تعویز یا دوا تحریر فرمادیں میں نے صرف یہ لکھا ہے کہ افسوس اس