ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
( ملفوظ 413 ) بد عنواینوں پر تنبیہ میں حکمت فرمایا کہ پہلے ایک صاحب کا خط آیا تھا میں نے ان کی چند بد عوابیوں پر متبنہ کیا تھا آج پھر خط آیا ہے جس میں تاولیں کی ہیں میں نے لکھ دیا ہے کہ اس سے معلوم ہوا کہ میں بے سمجھ ہوں کہ آپ کی باتوں کو سمجھا نہیں سو ایسے بے سمجھ سے تعلق رکھنا ہی بے کار ہے لہذا بے سجھ کو چھوڑ دو کسی دمجھدار سے تعکق پیدا کرو جو تمہارے باتوں کو سمھگ سکے ایسے پر مغز اور گامض کلام کے سمجھنے سے میں قاصر ہوں اب بتلایئے ایسے کوڑ مگزوں سے پالا پڑتا ہے اب کہاں تک ان کی بے ہودہ حرکتوں پر صبر کروں اور اگر صبر کر بھی لوں اس لئے کہ اختیاری ہے تو ان کا کیا نفع یہ تو جہل ہی میں مبتلا رہے - ( ملفوظ 414 ) انگریزی خوانوں کی خوشی فہمی ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ کیا ان انگریزی خواں لوگوں کی سب کی ایک ہی حالت ہے اور ایک ہئ محاورات کیا ان کی ساری ہی باتیں بے ہودہ ہوتی ہیں اور یہ سب اس ناشی ہے کہ یہ اپنے کو بڑا عقلمن اور بیدار مغز اور روشن سمجھتے ہیں مگر بحمد اللہ یہاں پر آکر ان کو پتہ چل جاتا ہے کہ یہ روشن دماغ اور بیدار مغز ہیں یا تاریک دماغ اور بے مغز - اس کمضبت منحوس تعلیم ہی کا اثر ہے کہ بد عقلی بد فہمی کوڑ مگزی خرد ماغی بڑھ جاتی ہے اور میں ان کو یہ دکھلانا چاہتا ہوں کہ تم تو ہی ہی خر دماغ مگر ملانوں میں بھی اسپ دماغ ہیں یہاں ایسے بے ہودہ اور متکبروں کا اچھی طرح علاج ہوتا ہے اور شناس دماغ سے نکالا جاتا ہے یہی وجہ ہے میری بد نامی کی اس پر کہتے ہیں کہ مزاج میں روشنی ہے میں کہا کرتا ہوں کہ تین نقطے الگ کر دو یعنی درستی ہے بے اصول باتیں کرتے ہیں میسے یہاں چلتی چلاتی نہیں اس لئے کفا ہوتے ہیں بدنام کرتے ہیں کہ بد خلق ہے سکت گیر ہے کوئی پوچھے کہ جناب بڑے خوش خلق اور نرم گیر ہیں