ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
( ملفوظ 364 ) اہل غرض کی باتیں ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ ویسے تو ہر موقع پر سر سید احمد خاں کے اقوال پیش کئے جاتے ہیں اور ان کی بیداری مغذی بیان کی جاتی ہے مگر یہ سب بیدار مغذی احکام اسلام ہی پر اعتراض کرنے کے لئے رہ گئی ورنہ ان ہی سر سید احمد خان نے کانگریس کی مخالفت میں تقریریں کیں اور مخالفت کی مصلحتیں بھی بیان کیں چنانچہ ایک تحصلیدار مجھ سے بیان کرتے تھے کہ میں نے سر سید سے کہا کہ اس میں تو ہندوستانیوں کا نفع ہے بڑے بڑے عہد ملیں گے اس وقت کانگریس کے مقاصد محدود تھے سر سید احمد خاں نے کہا کہ تم بچے ہو اگر اس تحریک کی پاوش میں پامال کرنے کا کوئی قانون ہوگیا تو مسلمان پا مال ہوجاویں گے اور اگر کامیابی ہوگئی تو مسلمان بھی اس میں حصہ دار ہوں گے تو اسلم عیلحد گی ہے ان کی یہ بھی رائے تھی کہ قدرت نہ ہوتے ہوئے حکومت سے مخالفت نہیں کرنا چاہئے اور یہ بھی نہ تھا کہ وہ انگریزوں سے دبتے ہوں بکلہ حقیقت میں ان کی مصالح کی بناء پر یہ ایک رائے تھی تو ان معتقدین پر مبنی کئے جاتے ہیں اور اس کو اس کا عکس کہو گے بس یہ سب غرض کی باتیں ہیں جو نفس کی موافق ہوا اسو کو لے لیا نام دوسرے کا کردیا - ( ملفوظ 365 ) حضرت حیکم الامت کو ہجوم سے وحشت طبعی ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا میں جس معمول کو ترک کردیتا ہوں اس میں حق تعالیٰ ہی کی رحمت ہے کہ حفاظت فرماتے ہیں کہپ پھر اس کی طرف مضطر ہونا نہیں پڑتا میں نے مدرسہ دیوبند والوں سے مولانا حبیب الرحمن صاحب کے انتقال کے بعد ایک مرتبہ مدرسہ کی حاضری کا وعدہ کرلیا تھا اس بناء پر مدرسہ والوں نے کئی مرتبہ مطالبہ کیا میں نے کہا وہ وعدہ ویک شرط پر تھا