ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
قال راہ بخذار مرد حال شو پیش مردے کاملے پامال شو ( ملفوظ 24 ) یورپین اقوام سے تعلق رکھنا مضر ہے ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ یورپین اقوام دنیا کے کاموں میں بڑے ہوشیار ہوتے ہیں - مادیات سے ان لوگوں کو بہت زیادہ مناسبت ہے مگر روحانیت اور عقلیات سے کوئی تعلق نہیں البتہ اکلیات سے تعلق ہے ہر وقت اکل کی فکر ہے حتے کہ ان اخلاق کی غایت بھی وہی اغراض معاشیہ ہیں اسی لئے ایسی چالاکی سے بات کرتے ہیں کہ آدمی فورا مسخر ہوجا تا ہے جس کا اثر بعض اوقات نادان کے دین پر بھی پڑجاتا ہے اسی لئے میں تو فتوی دیتا ہوں اور یہ محض تجربہ کی بناء پر ہے ان سے بلا ضرورت ملنا بھی نہ چاہئے - ( ملفوظ 25 ) اصلاح کا طریق ہی جدا ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اصلاح کا طریق ہی جدا ہے اس کے لئے بعض اوقات سیاست کی صورت اختیار کرنا پڑتی ہے ورنہ خدانخواستہ مجھ کو کسی بے بغض نہیں عداوت نہیں بلکہ بے حد رعایت اور سہولت کرتا ہوں حتے کہ اگر مجھ کو خط و کتابت سے وجدانا یہ معلوم ہوجائے کہ سالک میں طریق کا سلیقہ پیدا ہوگیا تو میں اجازت تک دیدیتا ہوں کسی سے کوئی ضد تھوڑا ہی ہے مگر کام تو طریقہ ہی سے ہوتا ہے اور وہ طریقہ بھی صرف معاملہ تک ہے باقی عقیدہ میرا آنے والوں کے ساتھ وہ ہے جو حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ میں آنے والے حضرات کی قدموں کی زیارت کو ذریعہ نجات سمجھتا ہوں کیونکہ میرا اچھا ہونا تو کسی دلیل سے بھی ثابت نہیں اور میرے پاس آنے والے مجھ کو اچھا سمجھ کر اللہ کا نام لینے کے لئے آتے ہیں اس لئے یہ ایقینا اچھے ہیں سو غور کیجئے کہ جس شخص کا آنے والوں کی ساتھ یہ عقیدہ ہو کیا وہ ان کو نظر