ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
تعدوو نعمتہ اللہ لا تحصوھا کہاں تک انسان شکر کرسکتا ہےا دھر سے آواز تو آتی نہیں مگر سب کام حق تعالیٰ حسب مصلحت تو ہمیشہ اور دلخواہ بھی اکثر پورے فرمادیتے ہیں یہ خدا کی نعمت اور تائید نہیں تو اور کیا ہے - ( ملفوظ 98) رسالہ تحدید العرش ایک نافع رسالہ ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ امر تسر کے ایک غیر مقلد نے بے ڈھنگا اعتراض کر کے ذات وصفات پر ایک رسالہ لکھوایا جس کا نام ہے تحدید العرش مجھ کو ساری عمر بھی کبھی اس قدر خوف نہیں معلوم ہوا جس قدر اس بحث کے لکھتے ہوئے معلوم ہوا اس قدر تکلیف ہوئی کہ یہاں تک خیال ہوا کہ اگر میں جاہل ہی رہتا تو اچھا ہوتا جاہلیوں کے جہل پر رشک ہوتا تھا مگر تائید غیبی اور فضل خداوندی شامل حال رہی کہ افراط و تفریط سے محفوظ رکھا اور ایک کام کی چیز ہوگئی انشاء اللہ مخلوق کو نفع ہوگا - ( ملفوظ 99 ) حضرت امام شافعی کے ایک قدر دان میزبان کی حکایت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ راحت اور آرام کی زندگی تو ان ہی حضرات کی ہے جس کی وجہ سادگی اور بے تکلفی ہے حضرت امام شافعی ایک رئیس کے یہاں مہمان تھے ان رئیس کی عادت تھی کہ نولر کو کھانوں کی فہرست لکھوادیا کرتے تھے کہ اس وقت یہ کھانے تیار ہوں گے رئیس وہ فہرست لکھوا کر اور نوکر کو دے کر کہیں چلے گئے امام شافعی صاحب نے وہ فہرست نوکر سے لے کر ایک کھانا جو کہ مرغوب تھا اس فہرست میں بڑھا دیا نوکر نے وہ کھانا بھی پکایا جب دستر خوان پر کھانا آیا تو رئیس نے دیکھا کہ ایک کھانا زائد ہے نوکر سے دریافت کیا کہ کہ یہ تو ہم نے نہیں لکھا تھا پھر تیار ہوا اس نے کہا کہ یہ امام صاحب نے بڑھایا تھا جو آپ کے مہمان ہیں میزبان اس قدر خوش ہوا کہ یہ