ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
تو تو گردن از حکم دادر میچ کہ گردن نہ پیچدر حکم تو ہیچ ہر ترسید از حق و تقوے گزید ترسد ازوے جن وانس وہر کہ دید اور ایک خاص خاصیت سب سے اشد ہے وہ یہ کہ کبھی بے فکری اور بے خیالی سے صغیرہ سے کبیرہ صادر ہو جاتا ہے اور وہ سبب کفر کا ہوجاتا ہے اس لئے انسان کبھی گناہ کر کے بے فکر نہ ہو توبہ استغفار کرتا رہے مگر یہ بھی نہیں کہ اسی کو مشغلہ بنالے اور اسی مراقبہ میں رہا کرے بلکہ ایک بار خوب باقاعدہ توبہ کر کے کام میں لگے اور اس کے بعد پھر جب کبھی خیال آجایا کرے اللھم اغفرلی کہہ کر پھر آگے چلے کام میں لگے - اور اس توبہ کے قبول ہونے نہ ہونے کے متعلق حضرت سلطان نظام الدین قدس سرہ نے ایک عجیب بات فرمائی کہ اگر کوئی شخص یہ معلوم کرنا چاہے کہ فلاں گناہ کرلینے کے بعد جو توبہ کی تھی وہ قبول ہو گئی یا نہیں اس کا معیار یہ ہے کہ دیکھنے کہ اس گناہ کے یاد آنے سے نفس میں حظ پیدا ہوتا ہے یا نفرت اگر نفرت ہوتی ہے تو توبہ قبول ہوچکی اگر حظ ہوتا ہے تو ابھی توبہ قبول نہیں ہوئی پھر توبہ کرے بڑی عجیب بات ہے مگر یہ علامات ظنی ہے - 2 جمادی الاولیٰ 1351 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم یکشنبہ ( ملفوظ 190 ) ہر چیز اللہ تعالیٰ کے قبضہ میں ہے ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ جی ہاں انسان کا وجود اور ہستی ہے ہی کیا چیز ہر چیز حق تعالیٰ کے قبضہ اور قدرت میں ہے خوا مخواہ انسان اپنی ٹانگ اڑاتا ہے اور یہ دعویٰ ترقی کا نتیجہ ہے مگر واقعات سے خدا تعالیٰ دکھلاتے ہیں اہل ترقی کو کہ کوئی چیز تمہارے قبضہ میں نہیں سب ہمارے قبضہ