ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
جواب دل میں پیدا ہو عرج کیا کہ انگریزی پڑھنے سے دنیا میں تو عزت وغیرہ سب ہو جائے مگر آکرت کا تو کئی بھی کام نہ ہوگا فرمایا کہ جزا کم اللہ تعایٰ اگر تمہارے دل میں یہ خیال راسخ ہے تو مبارک ہو اور اللہ کے بھروہ پر علم دین کی تعلیم حاصل کرنے میں مشغول ہو جاو میں سل سے دعاء کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ تم کو جلد سئ جلد اپنے مقصد نیک میں کامیابی نصیب فرمائیں جب وہ چلے گئے تو حاضرین سے فرمایا کہ یہ خشک گفتگو ان سے اس لئے کہ اگر خود ترغیب دی جاتی تو ان کے جواب سے اتنا اطمینان ہوتا جتنا اب ہوا بلکہ اس وقت اگر یہ نخرے کرتے تو ہم برساشت کرنا پرتے اب ہم کہہ سکتے ہیں کہ تم ہی نے تو کہا تھا - ( ملفوظ 424 ) اللہ تعالیی کو راضی کرنے کے لئے توجہ کی ضرورت فرمایا کہ رنگوں سے ایک صاحب کا خط آیا ہے لکھا ہے کہ حضرت داء کریں کہ میاں صاحب کے علاج سے مریض کو شفاء ہوجاوے اور اس کی یہ غایت لکھی ہے کہ لوگوں کو اپنے حضرات سے عقیدت بڑھ جائے گی اور دار العولم کی وقعت لوگوں کی نظروں میں ہو جائے گی اسپر فرمایا کہ مجھ کو اس قسم کی باتو بڑی وھشت ہوتی ہے میاں خدا سے تعلق بڑھا ؤ یہ ہے کام کی با ت کس کی عقیدت اور کس کی وقعت اس لئے میں جواب میں لکھ دیا ہے کہ خدا تعالیٰ یہ ثمرات بھی مرتب فرماویں اگر چہ مقصود نہیں پھر فرمایا کہ کوئی معتقد ہو گیا تو کیا اور نہ ہوا تو کیا گو ثواب تو ان نیتوں میں بھی ہے اس لئے کہ نیت اچھی ہے مگر اس سے آگے ایک مقصود اس سے بھی زیادہ اچھا ہے وہ یہ کہ خدا کے راضی کرنے کی طرف متوجہ ہوں اور ناہیں پر نظر رہے -