ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
لوگ ہوں گے جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی صحبت میں رہیں گے صحابی ہوں گے ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ منصب نبوت پر تو تشریف لائیں گے نہیں حضرت والا نے فرمایا کہ نہ سہی مگر نبوت مسلوب تھوڑا ہی ہوگی نبوت تو باقی ہے اس لئے برکت بھی وہی ہوگی - ( ملفوظ 172 ) حکایت حجاج بن یوسف ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ حجاج بن یوسف کو ایک بزرگ نے خواب میں دیکھا پوچھا کہ کیا حال ہے کہا کہ میں ہر قتل کے بدلے ایک ایک دفعہ قتل کیا گیا اور حضرت سیعدبن جبیر کے قتل کے بدلے میں ستر مرتبہ قتل کیا گیا اور اب بھی عذاب میں مبتلا ہوں پوچھا اب کیا خیال ہے کہا کہ جو سب مسلمانوں کا خدا تعالیٰ کے ساتھ خیال ہے یعنی نجات ضرور ہوگی بخشا ضرور جاوں گا - جس وقت حجاج کی جانکدنی کا وقت تھا تو یہ جناب باری میں یہ عرض کررہا تھا کہ اے اللہ تمام دنیا یہ کہہ رہی ہے کہ حجاج جیسے ظالم کو اللہ نہیں بخشے گا ہم تو جب جانیں کہ آپ مجھ جیسے ظالم کو بخش کر یہ دکھلادیں کہ دیکھو ہم ایسے رحم کریم ہیں یہ واقعہ ایک شخص نے ایک بزرگ سے بیان کیا کہ حجاج یہ کہہ کر مرا ہے بزرگ نے فرمایا کہ بڑا ہی چالاک تھا یہ چالاکی سے کہہ کہ جنت بھی لے مرے گا مگر باوجود اس ظلم کے اس میں اسلامی جوش اس قدر تھا کہ کفار کا مسلمانوں کو ستانا سن نہیں سکتا تھا ہر وقت ان کی نصرت اور جہاس پر تیار رہتا تھا عجیب بات ہے یہ بات آج کل کے اہل تقوی اہل زہد میں بھی نہیں الا ماشاء اللہ تعالیٰ - ( ملفوظ 173 ) عیب جوکی مثال ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ عیب جوکی مثال عبد الرحمان خان صاحب مالک مطبع نظامی کانپور نے جو علماء کی صحت اٹھائے ہوئے تھے ذہین آدمی تھے