ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
کہ رعایت اصل مقصود کی ہر حال میں ہو اور وہ اصل مقصود کام ہے مگر آج کل ان رسمی پیروں کی بدولت ایسی رسمیں بگڑی ہیں کہ بڑے بڑے عقلا کو ان میں ابتلاء ہے اب تو اللہ کے فضل سے بہت کچھ لوگوں کو معلوم ہوچکا لیکن پھر بھی زیادہ طقبہ بے خبری ہی نظر آتا ہے - ( ملفوظ 328 ) حضرت حیکم الامت کا اصلی مذاق ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بعض لوگوں کو تو بڑا شوق ہوتا ہے کہ سفر میں ناشتہ لے جاتے ہیں بڑا اہتمام ہوتا ہے اور میرا اصلی مذاق یہ ہے جب میں سفر کیا کرتا تھا تو ناشتہ کے کر نہیں چلتا تھا کیونکہ ہر ضروری چیز اسٹیشن پر ملتی ہے ہاں اوروں کے لئے اہتمام ضرور کیا کرتا کیونکہ بازار کی چیز بعض کو پسند نہیں آتی - ( ملفوظ 329 ) حضرت حیکم الامت کا اپنے گھر والوں سے حسن سلوک ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ جس وقت کوئی شخص میرے پاس کسی کام کو آتا ہے اور ڈھنگ سے آکر پوری اور صاف بات کہتا ہے میں اس کو فارغ کرنے کی بہت جلد کوشش کوتا ہوں - یہ میرا معمول ہے مجھ کو اس سے تنگی ہوتی ہے کہ ایک مسلمان میری وجہ سے محبوب ہے اس لئے سب کام چھوڑ کر اس کا کام پہلے کردیتا ہوں پھر فرمایا جب میں دوسروں کا یہاں تک خیال کرتا ہوں تو دوسروں کو بھی مجھ سے تکلیف نہ پہنچانا چاہئے اور کہنے کی تو بات نہ تھی مگر بضرورت تعلیم کہتا ہوں کہ اوروں کو تو مجھ سے کیا تکلیف پہینچتی جو خاص میرے محکوم ہیں یعنی گھر والے ان تک کو میری وجہ سے بحمد اللہ کوئی تکلیف نہیں پہنچتی گھر والوں کا یہ معمول تھا کہ جب گھر جاتا تب میرے لئے تازی اور گرم روٹی پکاتیں مجھ کو اس سے تنگی ہوتی اور تکلیف ہوتی کہ ان کو میری وجہ سے