ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
( ملفوظ 478 ) کتاب سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے انحراف ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک مولوی صاحب نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت لکھی ہے اور اس میں ایک طاغوت کی مدح بھی لکھی ہے وہ کتاب میرے پاس بھیجی میں نے واپس کردی اور یہ لکھ دیا کہ ایسی کتاب گو کہ جس میں روح سیرت یعنی نبوت کے مکذب کی مدح ہو اپنی ملک میں رکھنا نہیں چاہتا انہوں نے غلطی کا اقرار کیا جزا ھم اللہ تعالیٰ ( ملفوظ 479 ) تعظیم میں ضرورت اعتدال ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مجھ کو بھی گراں ہے کہ کسی مخلص کے ساتھ ایسا برتاؤ تعظیم کا کیا جاوے کہ اس کو گرانی ہو اس لئے بھی دوستوں سے ایسا برتاؤ نہیں کرتا جو ان کی گرانی کا سبب ہو مثلا ایک مولوی صاحب ایک بزرگ سے بیعت ہیں ایک بار پیر نے مرید کی جوتیاں سیدھی کر کے رکھ دیں دیکھئے ان کو کس قدر تکلیف ہوئی ہوگئی ان کی تو کسر نفسی ٹھیری اور ان بے چاروں کو تکلیف ہوئی گرانی ہوئی میں اعتراض کرتا بکلہ اگاہ کرتا ہوں اس لئے کہ کبھی غلبہ حال تواضع میں کسی کی گرانی کی طرف التفات نہیں ہوتا میرا اس کہنے سے مطلب یہ ہے کہ ایسی باتوں سے دوسرے پر گرانی ہوتی ہے اور تکلیف ہوتی ہے ایسی باتوں کے خیال رکھنے کی ضرورت ہے - ( ملفوظ 480 ) عادات کو تاثرات میں بڑا دخل ہے ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ عادت کو بھی تاثرات میں بڑا دخل ہے عادت کوئی معمولی چیز نہیں ہے عادت کے خلاف پر انسان کو ایک غیر معمولی تکلیف کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے اس کو ایک مثال سے سمجھ لیجئے میں