ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
( یعنی مجھ کو ) تجویز کردو کسی کو اختلاف نہ ہوگا چنانچہ اس نے فریقین کی رضا لے کر خط بھیج دیا میں نے لکھ دیا میں آپ کی عنایت کا شکر گزار ہوں لیکن میرا نشو ونما مذہبی فضا میں ہوا ہے مجھ کو ایسئ چیزوں سے مناسبت نہیں اس لئے معذور ہوں - ( ملفوظ 282 ) شریعت مقدسہ پر عمل کی برکت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اگر کوئی شخص دین کا کام دین کی غرض سے نہ کرے بکلہ راحت کی غرض سے کرے تب بھی راحت ضرور ملے گی گو یہ نیت خلاف اخلاص کے ہے بخلاف دنیا کے کہ اس میں کسی صورت سے بھی راحت اور چین نصیب نہیں ہوتی - مشاہدہ ہے کہ شریعت پر عمل کرنے سے قلب میں قوت ہوتی اور شریعت کے خلاف کرنے سے قلب میں کمزوری پیدا ہوتی ہے زمانہ عذر میں حضرت مولانا گنگوہی رحمتہ اللہ علیہ گرفتار ہوئے تو بہت سخت پہرہ تھا ایک روز ننگی تلواروں کے پہرہ کا حکم ہوا تو خادموں کو بہت تشویش ہوئی فرمایا کہ پہلے جو نیام میں تھی ایک منٹ میں اس سے باہر ہوسکتی تھی تو اس میں اور اس میں فرق کیا ہے حضرت کے قلب پر ذرہ برابر بھی اثر نہیں ہوا یہ صرف شریعت مقدسہ پر عمل کرنے کی برکت ہے - ( ملفوظ 283 ) تعلق مع اللہ کی برکت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بدوں تعلق حق کے راحت کا میسر ہونا مشکل ہے اسی کو مولانا رومی رحمتہ اللہ فرماتے ہیں - گر گریزی ند امید راحتے ہم ازا نجا پیشت آید آفتے ھیج کنجے بے دو دبے دام نیست جز بخلوت گاہ حق آرام نیست