ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
عنقا شکار کس نشود دام چیں کا ینجا ہمیشہ باد بد ست سم دام را ( ملفوظ 396 ) رویت صرف جنت میں ہوگی ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ وہ رویت حق جس سے تشقی کم ہو وہ جنت ہی میں ہوگی اور یہاں تو یہ کیفیت ہے جیسا کسی نے کہا ہے - کنارہ و بوس سے دونا ہوا عشق مرض بڑھتا رہا جوں جوں دوا کی اور یہ عشق ہے ہی ایسی چیز کہ اس کے ہوتے ہوئے عاشق کو کہاں راحت اور کہاں چین - مریض عشق پر رحمت خدا کی مرض بڑھتا رہا جوں جوں دوا کی 19 جمادی الاولیٰ 1351 ھ مجلس بعد نماز بطہر یوم چہار شنبہ ( ملفوظ 397 ) ایک کوڑ مغزی کی ایذا دہی ایک شخص ہوئے - بعد سلام مسنون و مصافحہ کے حضرت والا نے دریافت فرمایا کہ آپ کو کچھ کہنا ہے - عرض کیا کچھ کہنا نہیں - فرمایا کہ سمجھ لو اگر کوئی کام ہو یا کہنا ہو اب بھی اجازت ہے کہہ لو - عرض کیا کہ جی مجھے کچھ کہنا نہیں - حضرت والا ڈال کے جوابات تحریر فرمانے میں مشغول ہوگئے - کچھ تھوڑی دیر کے بعد اس ہی شخص نے ایک پرچہ پیش کرنا چاہا فرمایا کہ اس کو تو اپنے پاس رکھو جہاں سے نکالاہے وہیں رکھ لو مگر اس کو جواب دو کہ میں بھی ابھی کچھ زیادہ دیر نہیں ہوئی پوچھا تھا کہ کچھ کہنا ہے تم صاف کہا کہ کچھ کہنا نہیں - میں نے اس پر پھر دوبارہ اور پہلے سے زیادہ تاکید سے کہا کہ اگر کچھ کہنا