ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
ایمان سے ہے - فراست بھی اسی کا ایک شعبہ ہے جس کو یہ دولت عطاء فرمادی جائے تو کشف کیا چیز ہے - ( ملفوظ 311 ) کشف ہمیشہ پر خطرہ ہے ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت کشف کیا کسی سے فرمایا کہ جی کیس تو پھر بھی کسی کی مطلوب ہے اور نکاح کر لو تو بے خطرہ بھی ہوگئی یہ تو نرا طبلچی ہے اور ہمیشہ پر خطر مگر لوگوں نے خواہ محوا اس کو بزرگی کے لوازم میں سمجھ لیا - ( ملفوظ 312 ) آداب معاشرت سے لا پروائی پر اظہار افسوس ایک نوادر صاحب حاضر ہوئے - سلام مسنون اور مصافحہ کے بعد ایسی جگہ بیٹھے کہ پہلے سے جو ایک صاحب مجلس میں بیٹھے تھے ان کی طرف پشت ہو گئی - اس پر حضرت والا نے فرمایا کہ آتے ہی عقلمندی کے کام شروع کر دیئے - کیا ہوگیا تم لوگوں کو کیا تم کو اتنی بھی تمیز نہیں کہ ایک مسلمان کی طرف بلا ضرورت پشت کرنا نہیں چاہئے - معلوم بھی ہے ایسی حرکتوں سے دوسرے پر کیا اثر ہوتا ہے اول تو اس کے ہی دل میں نفرت اور اعراض پیدا ہوتا ہے جس کی طرف پشت کر کے بیٹھتا ہے وہ دل میں کہتا ہے کہ یہ نہایت بہیبودہ اور بد تمیز شخص ہے اور دیکھنے والوں کو بھی برا معلوم ہوتا ہے - کیا یہ باتیں بھی میرے ہی تعلیم کرنیکی ہیں - عرض کیا کہ غلطی ہوئی فرمایئے - فرمایا معاف کو معاف ہی ہے - خدانخواستہ انتقام تھوڑا ہی لے رہا ہوں - مگر کیا اگاہ بھی نہ کروں - آئندہ ایسی بات کا خیال رکھنا چاہئے - کسی مسلمان کی طرف بلا ضرورت پشت کر کے نہیں بیٹھتا چاہئے بری بات ہے اور اگر ایسی ہی بے خبری اور بہیوشی ہے تو میری ہی کیون رعایت کی گئی - میری طرف بھی پشت کر کے بیٹھ جاتا تھا - اخر فرق کیا ہے وہ بھی مسلمان ہیں میں بھی مسلمان ہوں - قطعا تمیز نہیں رہی - کس