ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
کی آواز انہوں نے اٹھائی قربانی گاؤ پر اشتغال ہندوؤں کو انہوں نے دلایا یہ لوگ مسلمانوں کی جانی دشمن ہیں بلکہ ایمان جان مال جاہ ملسمانوں کے سب چیزوں کے دشمن ہیں مگر بھولے بھالے مسلمان خالی الذھن دھوکہ میں آگئے اور وہ بھی بعض دوست نما دشمن لیڈروں اور ان کے ہم خیال مولویوں کی بدولت اور اس میں بھی زیادہ تر مولویں کی وجہ سے پھر جب یہ لوگ پھسل گئے تو عوام بے چارے مسلمان بھی سمجھے کہ مولوی صاحبان تو ٹھیک ہی کہہ رہے ہوں گے اس وجہ سے زیادہ دھوکہ ہوا ایک اخبار میں سب اہل کامل کے نام چھپے تھے اس میں لکھا تھا کہ تواضع میں دنیا کے اندر کون بڑھا ہوا ہے وہ فلاں طاغوت ہے یہ چھاپنے والے یا انتخاب کرنے والے بھی کوئی آج ہی کل کے علقاء میں سے ہوں گے مکر وفریب ذلت و چاپلوسی کا نام تواضع رکھا ہے محض کہیں تواضع کا نام سیکھ لیا ہے اس کے معنے اور حقیقت سے بے خبر ہیں ایک صاحب مجھ سے کہنے لگے کہ ہندو بالاتقاف فلاں کا اتباع کر رہے ہیں کیا مسلمان میں کوئی ایسی شخصیت نہیں کہ سب سملمان اس کا اتباع کریں میں نے کہا کہ ہندوؤں میں دنیا کی عقل ہے وہ سمجھتے ہیں کہ تفرق میں ہماری دنیا کا نقصان ہے سب نے مل کر ایک کو بڑا بنا لیا دوسرے یہ کہ جس چیز کی اس دعوت دی وہ پہلے سے سب کے قلوب میں ہے سب اس طرف دوڑ پڑے اور اس کا اتباع کرنے لگے تیسرے یہ کہ آپ کو اس میں تو شبہ ہوا مگر اس میں شبہ نہ ہوا کہ انبیاء علہیم السلام جو مامور من اللہ ہو کر دنیا میں ائے تھے ان کے کس قدر لوگ مطیع اور فرمانبداری ہوئے اور شیطان کے کس قدر حدیث شریف میں آیا ہے کہ میدان محشر میں بعض نبی ایسے ہوں گے کہ ان کے ساتھ ایک امتی بھی نہ ہوگا اس کا کیا جواب ہے اور یہاں کیا کہو گے اور اگر اس آپ کے کہنے کا یہ مطلب ہے کہ مسلمانوں میں اس کمال کا کوئی نہیں جیسا فلاں شخص ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس شخص کے پاس بھی چند دن رہنے اور میں جن کے نام بتاوں ان کے پاس بھی رہ کر دیکھ لیجئے معلوم ہو جائے گا کہ وہ شخص صاحب کمال ہے یا جن کے میں نام بتاؤں وہ