خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
ادھر سے گزر ہوا تو چو ڑیوں پر ڈنڈا مار کر پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ آدھی چوڑیاں تو اس ایک ڈنڈے ہی سے ٹوٹ گئیں۔ اس آدمی نے جواب دیا کہ اگر ایک ڈنڈا اور مارو تو پھر یہ کچھ بھی نہیں ہے لَیْسَ بِشَیْءٍ۔ ایسے ہی اگر اللہ تعالی نظر سے اتار دیں اور اپنی ناراضگی کا ایک ڈنڈا مار دیں تو ہم باوجود عالم ہونے کے، باوجود عابد و زاہد ہونے کے کیا ہیں؟ لَیْسَ بِشَیْءٍ (کچھ نہیں)۔ اپنی نظر سے اپنے کو مت دیکھو، ان کی نظر سے اپنے کو دیکھو کہ ان کی نظر میں میں کیسا ہوں۔ اس لیے ہر وقت ڈرتے رہو، ہوشیار رہو، کوئی کام ایسانہ کرو جس سے ان کی نظر بدل جائے۔ وہ عورت بے وقوف ہے جو اپنی نظر سے اپنے کو دیکھتی ہے، اسے تو شوہر کی نظر سے دیکھنا چاہیے تھا کہ اس کی نظر میں میں کیسی ہوں؟ اگر اس کی نظر میں اچھی ہوں تو سب کچھ ہوں، ورنہ مٹی پلید ہے۔ اگر میاں کی آنکھوں میں وہ کانٹا ہے اور اپنے آپ کو اچھا سمجھ رہی ہے تو کیا اسے روٹی کپڑا مل جائےگا؟ اس لیے جب اپنی بڑائی قلب میں آئے یا دوسرے کی حقارت قلب میں آئے یا لوگ تعریف کردیں کہ آپ بڑے اچھے ہیں، بڑے اللہ والے ہیں تو فوراً خیال کرو کہ وہ عورت جس کی ابھی رخصتی نہیں ہوئی اور جس نے ابھی شوہر کی نظر کو نہیں دیکھا کیا وہ اپنے کو اچھا سمجھتی ہے؟ اگر اس کی سہیلیاں اس کی تعریف کرتی ہیں کہ تم بہت اچھی لگ رہی ہو تو وہ یہی کہے گی کہ ابھی میں اچھی نہیں ہوں، جب میاں دیکھ کر یوں کہہ دیں گے کہ ہماری نظر میں تم اچھی ہو اس دن سمجھ لوں گی کہ واقعی میں اچھی ہوں۔ بندہ اور اللہ کا ایسا ہی معاملہ ہونا چاہیے۔ جب اپنی بڑائی کا خیال آئے فوراًسوچ لو کہ ابھی اپنے آپ کو کیسے اچھا سمجھ لوں؟ نہ معلوم اللہ میاں کی نظر میں میں کیسا ہوں؟ ہاں روزِ محشر جس دن کان میں آواز آجائے گی: اَ لَّاتَخَافُوْا وَلَا تَحْزَنُوْا؎ اس دن اپنے کو اچھا سمجھ لوں گا۔ ورنہ اس عورت کا سا حشر ہوگا جو اپنی نظر میں اپنے کو اچھا سمجھ رہی ہو لیکن رخصتی کے بعد شوہر کہہ دے کہ مجھے تم بالکل پسند نہیں، تم میری آنکھوں کا کانٹا ہو، بتاؤ اس عورت کی زندگی بھی کوئی زندگی ہوگی، زندگی تلخ ہوجائے ------------------------------