خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
رَبِّ الْعَالَمِیْنَ اَسْاَلُکَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِکَ وَالْغَنِیْمَۃَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ وَّالسَّلَامَۃَ مِنْ کُلِّ اِثْمٍ لَّا تَدَعْ لِیْ ذَ نْبًا اِلَّا غَفَرْتَہٗ وَلَا ہَمًّا اِلَّا فَرَّجْتَہٗ وَلَاحَاجَۃً ہِیَ لَکَ رِضًا اِلَّا قَضَیْتَہَا یَااَرْحَمَ الرّٰحِمِیْنَ؎ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ تعالیٰ کے جو حلیم و کریم ہیں۔ (حلیم وہ ذات ہے جو سزا دینے میں جلدی نہ کرے اور کریم وہ ذات ہے جو بدون استحقاق اور قابلیت عطا کرے) پاک ہے اللہ جو عرشِ اعظم کا ربّ ہے، ہر قسم کی تعریف اللہ ربّ العالمین کے لیے خاص ہے۔ اے اللہ! میں سوال کرتا ہوں آپ کی رحمت کے موجبات کا اور آپ کی مغفرت کے ارادوں کا اور ہر نیکی کے مالِ غنیمت کا اور ہر بُرائی سے سلامتی کا، ہمارے کسی گناہ کو نہ چھوڑیے مگر بخش دیجیے اور نہ ہمارا کوئی غم باقی رکھیے مگر اُس کو دور فرمادیجیے اور ہماری ہر حاجت کو جس سے آپ راضی ہوں اس کو پوری کردیجیے، اے ارحم الراحمین۔ ہر دُعا کےقبل اور بعد درود شریف پڑھ لینا دُعا کی قبولیت کا نہایت قوی ذریعہ ہے۔ اس دعا کا شروع کا جملہ دیکھیں لَاۤ اِلٰہَغیراللہ سے نفی سکھلادی کہ پہلے غیراللہ سے دل کو کاٹو پھر ہر طرف اِلَّا اللہ ہی اِلَّا اللہپاؤگے۔ پھر حلیم سکھلایا کہ حلیم وہ ذات ہے اَلَّذِیْ لَا یُعَجِّلُ بِالْعُقُوْبَۃِ ؎ جو سزا دینے میں جلدی نہ کرے یعنی کس سے مانگ رہے ہو جو ہم سے بدلہ نہیں لیتا۔ پھر کریم سکھلایا کہ کریم اَلَّذِیْ یُعْطِیْ بِدُوْنِ الْاِسْتِحْقَاقِ وَالْمِنَّۃِ؎ حلیم اور کریم سکھلا کر حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے گناہ گاروں کی مایوسی کو دور کر دیا کہ کیوں مایوس ہوتے ہو تمہارا پالا ایسے مالک سے ہے جو تم سے بدلہ نہیں لیتا اور جو نا اہلوں پر ان کی نا اہلی کے باوجود عطاؤں کی بارش کرتا ہے، پھر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندوں کی نظر کو مجاریٔ قضا تک لے گئے۔کیا لفٹ تھی، کیا راکٹ تھا کہ زمین سے اٹھایا اور عرشِ اعظم تک پہنچایا سُبْحَانَ اللہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم اپنی امت کو تعلیم دے کر زمین والوں کو عرشِ اعظم تک پہنچا دیا ------------------------------