خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
اُذْکُرُوا اللہَ فِی الرَّخَاءِ یَذْکُرْکُمْ فِی الشِّدَّۃِ؎ تم عافیت میں اﷲ کو یاد کرو، دکھ میں اﷲ تعالیٰ تم کو یاد کریں گے، ابھی غنیمت ہے سُکھ میں اﷲ کو یاد کرلو قبل اس کے کہ تمہاری آنکھیں نابینا ہوجائیں، قبل اس کے کہ تمہارے معدے میں کینسر پیدا ہوجائے، قبل اس کے کہ تمہارے گردوں میں پتھریاں ہوجائیں، قبل اس کے کہ تمہارے پیشاب روک دیے جائیں، تم پر فالج گرجائے، تمہارے منہ پر لقوہ گر جائے اور تمہاری آنکھوں میں موتیا اُتر جائے، موتیا ایک کالا پانی ہوتا ہے پھر نظر بھی نہیں آتا، اُس وقت نہ دیکھنے کا کوئی ثواب ملے گا؟ تو میں فیچر پیش کررہا تھا کہ دنیا کے پچاس حسین لڑکے لو جن کی داڑھی مونچھ نہ ہو اور پچاس لڑکیاں لو جو دنیا میں حُسن میں اوّل نمبر آئی ہوں اور ایک ہزار مربع گز کے پلاٹ میں ان کو مقفل کردیا جائے تو جن حسین لڑکیوں پر، جن حسین لڑکوں پر تم ایمان ضایع کرتے ہو، زندگی ضایع کرتے ہو، اپنی مٹی کو مٹی کے کھلونوں پر مٹی کرتے ہو یہ تمہارے کچھ کام نہیں آئیں گے، ابھی تمہارے گردے میں کینسر ہوجائے یا بلڈ کینسر ہوجائے یا پھیپھڑوں میں کینسر ہوجائے اور ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہوجاؤ تو بتاؤ کوئی حسین یا حسینہ کام آئے گی؟ ہے کسی لیلیٰ کے اختیار میں ہماری شفاء اور صحت اور رزق کی برکت اور سلامتی؟ جیسے فقیر مانگتا ہے کہ اﷲ کے نام پر روٹی دواور ایک بے وقوف اسی فقیر سے کہتا ہے کہ مجھے دو روٹی دو تو فقیروں سے کیا مانگتے ہو؟ حسینوں کا حُسن تو اﷲ تعالیٰ کی بھیک ہے، جس نے ان کو حُسن دیا ہے اس سے تعلق قائم کرو، بھیک منگوں سے کچھ مت مانگو، بھیک منگوں سے بھیک مانگنے والا ایسا ہے جیسے ایک اندھا دوسرے اندھے کی لاٹھی پکڑ لے کہ بھئی سہارا دو۔ تو دونوں گریں گے یا نہیں؟ اسی لیے میں اس فانی حُسن کی حقیقت کا ایک فیچر پیش کررہا ہوں کہ فرض کرلو ایک ہزار مربع گز کا احاطہ ہو اور پچاس حسین لڑکیاں جو دنیا میں حُسن میں اوّل آئی ہیں اور پچاس حسین لڑکے جن کے داڑھی مونچھ نہیں ہے اور بلا کے حسین ہیں، ان ------------------------------