موزوں ہوجاتی ہے۔ یوں ’’نقلِ ارشاداتِ مرشدمی کنم‘‘ کے مصداق ناچیز حضرتِ اقدس کے ملفوظات کو باآسانی نظم کا جامہ پہنا دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت والا
دامت بر کاتہم العالیہ کی عمر میں خوب برکت عطا فرمائے اور صحت و عافیت اور دین کے عظیم کاموں کے ساتھ ایک ایسی طویل حیات عطا فرمائے جو فی
زمانہ ایک کرامت ہو اور ہمیں حضرتِ اقدس کی خوب قدردانی کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)
اللہ تعالیٰ اس کتاب کے سلسلے میں میرے جملہ معاونین کو دنیا اور آخرت میں بہترین جزائے خیر عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ اس مجموعہ کلام کی ٹوٹی پھوٹی کاوش کو اپنی بارگاہ میں مقبول فرمائے اور امت کے لئے نافع اور ناچیز کے لئے ذخیرائہ آخرت بنائے۔
آمین
بندہ شاہین اقبال اثرؔ