تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لنا في صاعنا وبارك لنا في مدنا، اللهم إن إبراهیم عبدك وخلیلك ونبیك وإني عبدك ونبیك وإنه دعاك لمکة وإنی أدعوك للمدینة بمثل ما دعاك لمکة ومثله معه قال ثم یدعو أصغر ولید له فیعطیه ذلك الثمر ․ (رواہ مسلم : کتاب الحج ، باب فضل المدینةودعاالنبی صلی الله علیه واله وسلم(حدیث نمبر(۱۳۸۴) ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضى الله عنہ فرماتے ہیں کہ مدینہ کے لوگ موسم کا نیا پھل لے کر نبی اکرم ﷺ کی خد مت حاضر ہوتے تھے، آپ ﷺ وہ پھل ہاتھ میں لیکر دعا فرماتے: اے اللہ ہمارے پھل، ہمارے شہر اور ہمارے مُدْ اور صاع میں برکت عطافرما، اے اللہ بیشک ابراہیم ( عليه السلام) آپ کے بندے، نبی اور آپ کے خلیل ہیں، میں بھی آپ کا بندہ اورنبی ہوں، ابراہیم (عليه السلام) نے مکہ کے لئے دعا کی میں مدینہ کیلئے ویسی دعا کرتا ہوں، اور مزید اس جیسی (برکت کی) دعا کرتا ہوں پھر آپ ﷺ سب سے چھوٹے بچے کو بلاکر وہ پھل عنایت فرما دیتے تھے .فضیلت نمبر۷5رسول اکرم ﷺکی مدینہ منورہ کیلئے مکہ مکرمہ کی برکتوں سے دوگنی برکت کی دعا فرمانا عن أنس بن مالك رضي الله عنه قال : قال رسول اللہ ﷺ : اللهم اجعل بالمدینة ضعفي ما بمکة من البرکة.رواه رواہ البخاری : باب المدینة تنفی الخبث (رقم ۱۸۸۵)، ومسلم : باب فضل المدینة (رقم۱۳۶۹)