تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
چھونا )۔ (۴) طواف کرتے وقت ماثورہ دعائیں اور اذکار کاپڑھنا ۔ (۵) طواف میں دعائیں اور اذکا ر کا آہستہ پڑھنا ۔ (۶) مرد کے لئے مستحب یہ ہے کہ بیت اللہ شریف کے قریب ہوکر طواف کرے بشرطیکہ اس سے کسی کو تکلیف نہ ہو ۔ (۷) طواف شاذروان (بیت اللہ کے پشتہ) کے باہر سے کرنا۔ (۸) اگر طواف کا اکثر حصہ یعنی چار چکر پورے کرنے سے پہلے ترک کردیا، خواہ عذر سے کیا ہو یا بغیر عذر کے ، یا پورا طواف یا اس کا بعض حصہ مکروہ طریقہ پر ادا کیا ہو تو ان صورتوں میں طواف نئے سرے سے کرنا ۔ (۹) غیر ضروری مبا ح کلام کو ترک کرنا کیونکہ یہ خشوع خضوع کے منافی ہے ۔ (۱۰) ہر وہ کام تر ک کرنا جو خشوع وخضوع کے منافی ہو ۔ (۱۱) ہر اس چیز سے نظر کو بچانا جو حضور ِ قلب اور دل کی جمعیت میں مخل ہو ۔ (۱۲) اپنے طواف کو ہر اس چیز سے پاک صاف رکھنا جس کو شریعت پسند نہیں کرتی، خواہ وہ قول ہو یا فعل ہو، ظاہر ی ہو یاباطنی ۔ (۱۳) ہرطواف کےختم پر ملتزم سے چمٹنا (یعنی سات چکر مکمل کرنے کے بعد)۔ (۱۴) نماز دوگانہ طواف پڑھنے کے بعد زمزم پینا۔ (۱۵)جس طواف کے بعد سعی کرنا ہے اس طواف ودوگانہ طواف کے بعد سعی کے لئے جانے سے پہلے حجر ِاسود کا استلام کرنا، ہاں اگر سعی نہیں کرنی ہے تو پھر یہ استلام نہ کرے۔ (غنیۃ الناسک) (۱۶) طواف میں نزدیک نزدیک قدم رکھنا تاکہ قدموں کی تعداد بڑھ جائے