تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ترجمہ: آپ مؤمنین سے فرمادیجئے کہ اپنی آنکھوں کو پست رکھیں، اور اپنی شرمگاہوں کو محفوظ رکھیں ، یہ انکے لئے پاکیزہ ہونے کی بات ہے بلا شبہ اللہ تعالیٰ ان کاموں سے با خبر ہے جو تم کرتے ہو ، اور مؤمن عورتوں سے فرمادیجئے کہ اپنی آنکھوں کو پست رکھیں ، اور اپنی شرمگاہوں کو محفوظ رکھیں ، اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں مگر اس میں سے جو ظاہر ہوجائے ۔ بد نظری سے انتہائی پرہیز کی ضرورت ہے ورنہ دل میں انوارات حاصل نہ ہونگے اور جو انوار ہیں وہ بھی زائل ہونے کا شدید خطرہ ہے اور بد نظری کی وجہ سے حج مبرور سے بھی محرومی ہو جائے گی ، کیونکہ حج مبرور وہ ہے جسمیں گناہ نہ ہو، بدنظری کرنے والے کو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دور کردیا جاتا ہے حدیث شریف میں ہے :لعن اللہ الناظر والمنظور إلیه ( رواہ البیهقی فی شعب الایمان عن الحسن مرسلاً ) ترجمہ: اللہ تعالیٰ لعنت فرمائے بدنظری کرنے والے پر اور جو اپنے آپ کو بد نظری کیلئے پیش کرے ۔ اگر اچانک کسی نامحرم یا اَمرد لڑکے پر نظر پڑ جائے تو نظر فوراً ہٹالے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اچانک نظر پڑجانے کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا : اِصرِف بَصَرَک(یعنی اپنی نظر ( فوراً ) ہٹالو ) ، دوسری حدیث میں فرمایا :لا تتبع النظرۃ النظرۃ فإن لک الأولی ولیست لک الثانية . (رواہ احمد وابو داود والترمذی والطحاوي واللفظ له والمستدرک علی شرط مسلم ) ترجمہ: نظر پرنظر نہ ڈال پس پہلی نظر ( جو بلا اختیار پڑی ہے ) وہ تجھے معاف اور