ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
ما اگر قلاش و گر دیوانہ ایم مست اں ساقی و اں پیمانہ ایم اور فرماتے ہیں اوست دیوانہ کہ دیوانہ نہ شد مر عس رادید درخانہ نہ شد ان کے قلوب پر آرے چل رہے ہیں تمہیں کیا خبر کہ وہ کس گرفتاری میں ہیں مگر وہ آرے چلنا ان کے لئے چین ہے راحت ہے اور وہ بزمان حال یہ کہہ رہے ہیں نشود نصیب دشمن کہ شود ہلاک تیغت سر دوستاں سلامت کہ تو خنجر آزمائی دیکھئے ایک مردار عورت پر کوئی عاشق ہوجائے تو کیا حالت ہوجاتی ہے محبتوں ہی کا واقعہ دیکھ لیجئے اسی کو مولانا فرماتے ہیں عشق مولیٰ کے کم از لیلیٰ بود گوئے گشتن بہراد لولیٰ بود حالانکہ اس عورت کا عشق فانی اور خود فانی اور یہ تو خدا عشق ہے جو خود باقی ان کا عشق باقی اس لئے وہ سب محبوبوں سے زیادہ تو ان کے عشق میں تو جو کچھ بھی حالت بن جائے تھوڑی ہے اسی کو مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں عشق با مردہ نباشد پائدار عشق رابا حی و با قیوم دار عشق ہائے کزپنے رنگے بود عشق نبود عاقبت ننگے بود عاشقی با مرد گاں پایندہ نیست زانکہ مردہ سوئے ما آیندہ نیست غرق عشقے شوکہ غرق ست اندریں عشقاہئے اولین و آخرین اور گو ہم ہمارا منہ نہیں کہ ہم اس ذات بچوں و بیچگوں کے عشق کا دعوی کریں اور نہ ہم میں ایسی استعداد کہ وہاں تک ہماری رسائی ہو تو پھر اس نام کے