ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
اور یہ معلوم ہے کہ مشبہ مشبہ بہ میں وجہ شبہ میں تماثل ہوتا ہے پس کفار سے جو سماعمنفی ہے یعنی سماع نافع ویسی ہی سماع اموات سے منفی ہوگا نہ کہ مطلق سماع بے حد دعادی پھر بیعت کی درخواست کی میں نے کہا کہ اس میں تعجیل مناسب نہیں پھر بیان کیا کہ میں فلاں عالم غیر مقلد سے بیعت بھی ہوچکا ہوں میں نے کہا کہ اب تکرار بیعت کی کیا ضرورت کہنے لگے کہ ان سے بیعت توبہ ہو جاوے گی آپ سے بیعت طریقت میں نے کہا کہ یہ بتلائے کہ انہوں نے بوقت بیعت آپ سے کیا عند لیا تھا کہا کہ کتاب سنت پر عمل اور امر بالمعروف ونہی عن المنکر میں نے کہا کہ یہی یہاں پر ہے اس کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں بس مقصود حاصل ہے اس پر سوال کیا کہ کیا تکرار بیعت خلاف شریعت ہے معصیت ہے میں نے کہا کہ معصیت تو نہیں مگر بواسطہ مفضی ہوسکتی ہے معصیت کی طرف وہ یہ کہ جب شیخ اول کو معلوم ہوگا کہ یہاں کے تعلق کے بعد فلاں جگہ تعلق پیدا کیا تو بعض طبیتیں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ انقباض کا اثر قبول کرتی ہیں تو اس اثر سے حب فی اللہ میں کمی ہوگی یا بالکل ہی ذائل ہو جائے گی پھر اس کیساتھ ہی تکدر ہوگا اور یہ تکدر اذیت ہے اور حب فی اللہ کا بقاہ واجب ہے اور اذیت سے بچانا بھی واجب ہے اور یہ تکرار بیعت سبب ہوا اس واجب کے اخلال کا گو بواسطہ مفضی ہوا معصیت کی طرف حیرت میں تھے بے چارے کہ یہاں تو ہر چیز حدیث کے ماتحت ہے سمجھ تو گئے ہوں گے کہ ہم حدیث قرآن کو خاک نہیں سمجھتے یہ اللہ کا فضل ہے کہ ہر چیز بقدر ضرورت قلب میں پیدا فرمادیتے ہیں بحمد اللہ تعالیٰ اپنے بزرگوں سے ضرورت کی ہر چیز کانوں میں پڑچکی ہے جس نے زیادہ کتابوں کے دیکھنے سے بھی مستغنی کردیا ہے اور کتابیں تو پہلے ہی سسے نہیں آتی تھیں نہ کبھی طالب علمی کے زمانہ میں زیادہ گنجو کاوش کی گئی اور نہ اس کے بعد کتب بینی کی طرف رغبت ہوئی بس یہ جو کچھ ہے اپنے بزرگوں کی دعاء کی برکت اور خدا وند جل جلالہ کا فضل ہے کہ گاڑی کہیں اٹکتی نہیں -