ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
نیت تدابیر ہی سہی بطور امتحان ہی سہی بہت کچھ بتوں کی پرستش کر کے دیکھ لیا اب آرا خدا کو بھی سجدہ کر کے دیکھ لو مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ اسی کو فرماتے ہیں - سالہا تو سنگ بودی دل خراش آزموں رایک زمانے خاک باش دیکھئے مولانا بھی آزموں راہی فرمارہے ہیں از خلوص را نہیں فرمایا ذرا کر کے تو دیکھو پھر یہ ثمرہ ہوگا جس کو مولانا فرماتے ہیں - در بہاراں کے شود سر سبز سنگ خاک شوتا گل بروید رنگ رنگ باقی تدابیر غیر مشروعیہ پر مسلمانوں کی ترقی کا خواب دیکھنا یہ اس سے کم نہیں جس کو مولانا فرماتے ہیں - ہر چہ کرد نداز علاج وازدوا رنج افزوں گشت وحاجت ناروا گفت ہر وارد کہا یشاں کردہا اند اں عمارت نیست ویراں کردی اند بے خبر بوند از حال دروں استعیذ اللہ مما یفنزوں خلاصہ یہ کہ تم سب کچھ کر کے دیکھ چکے حکومت میں بھی مد غم ہو کر دیکھ لیا ہندوؤں سے بھی دوستی کچھ کر کے دیکھ چکے حکومت میں بھی مدغم ہو کر دیکھ لیا ہندوؤں سے بھی دوستی کر کے دیکھ لی مگر ہر قدم پر وہی قصہ ہوا کہ فر من المطور قرتحت المیزاب یعنی بارش سے بھاگے اور پر نالے کے نیچے جا کھڑے ہوئے ان باتوں میں کیا رکھا ہے یہ تو اس کا مصداق ہے کہ خسر الدنیا والخرۃ نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم اسی کو کسی نے خوب کہا ہے - بگاڑا دین کو اپنے کہیں دنیا ہی بن جائے نہ کچھ دین ہی رہا باقی نہ دنیا کے مزے پائے