ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
نے حضور کی تمام سوائخ اندرونی خانگی اور بیرونی معاملات واقعات سب علم میں بہ ہانگ دہل آشکار کردئے اور ہم کو اس پرفخر ہے کہ سارا کچھ چھٹا حضور کا موجود ہے بتلاؤ کہیں انگلی رکھنے کی جگہ ہے - ( ملفوظ 382 ) حضرت حیکم الامت حکیمانہ شان ایک سلسلہ گفتگو فرمایا کہ میرے دل میں الل کا شکر ہے کہ با وجود بہت لوگوں جے ستانے کے اور بدنام کرنے کے نہ کسی کی طرف سے کینہ ہے کپٹ نہ بغض نے عداوت - یہ تو غیر معقتدین کیساتھ معاملہ ہے اور معتقدین کے ساتھ یہ معاملہ ہے کہ میں یہاں کے رہنے والوں تک کو اپنے معمالات میں ایسا دخل کبھی نہیں دیا کہ جس سے چاہا راضی کردیا جس سے چاہا ناراض کردیا اور بہت سے درویشوں کے یہاں یہ آفت ہے - ایک مرتبہ مرے بڑے گھر میں سے ایک شخص کی شکایت کی اور وہ شخص بھائی مرحوم کے یہاں کارندہ تھے - میں نے ان کو دروزہ پر بلایا کر کہا کہ یہ تہمارے متعلق یہ کہتی ہیں - انہوں نے اپنا تبریہ کیا میں نے گھر میں سے کہ ثبوت تمہارے ذمہ ہے ثبوت دو - کہنے لگیں توبہ تم تو ذرا سی دیر میں آدمی کو فضیحت کرتے ہو میں نے کہا کچھ بھی ہو مگر اب سے کسی کی چغلی مت کرنا - بس شرمندہ ہو کر رہ گئیں - تو میرے یہاں یہ چیزیں نہیں اللہ کا شکر ہے - 19 جمادی الاولیٰ 1351 مجلس خاص بوقت صبح چہار شنبہ ( ملفوظ 387 ) سید الطالئفہ حضرت حاجی صاحب کا تھانہ بھون سے قلبی تعلق ایک سللہ گفتگو میں فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی ذات بابرکات بڑی کریم ذات تھی - ایک مرتبہ تھانہ بھون کا ایک مجمع حج کو گیا