ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
بھی نہ سنا تھا - مسلمانوں کی شرکت سے ہر کام میں رونق ہوجاتی ہے اس لئے کہ یہ زندہ دل ہیں اور ان کے دل زندہ ہونے کی ایک یہی پیچان ہے کہ اگر ان پر حوادث بھی آتے ہیں تب بھی ایمانی قوت کی وجہ سے ان کی زندہ دلی نہیں جاتی اور باقی جتنی اور قومیں ہیں وہ بوجہ محبت دنیا کے مردہ دل ہیں ان کے مردہ دلی کی ایک یہی پہچان ہے کہ حوادث کے وقت بد حواس ہوجاتے ہیں گھبراتے ہیں اگلی پچھلی سب بھول جاتے ہیں یہ تو مشاہدہ ہے کہ ان تحریکات کو قوت مسلمانوں کی وجہ سے ہوئی یہی راز تھا کہ ہندوؤں نے ان کو ساتھ شریک کیا خصوص ان کے افراد تو بڑے ہی چالاک اور مکار ہیں وہ اس راز کو سمجھ گئے کہ یہ قوم زندہ دل ہے بدوں اس کی شرکت کے کامیابی مشکل ہے اپنی چالاکیوں اور مکاریوں سے مسلمان کو پھنسا کر آگے کردیا یہ مسلمانوں کی قوم بھولی ہے ان کے دام کید میں آگئے ہزاروں مسلمانوں کو جانیں تلف ہوگئیں اور مسلمان اپنی سادگی اور بھولے پن سے ان کو اسلام اور مسلمانوں کا خیر خواہ اور ہمدرد سمجھتے رہے مگر اس کی خیر خواہی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کا راز گول میز کانفرنس پر کھلا تب مسلمانوں کی آنکھیں کھلیں کہ یہ تو مسلمانوں کے دشمن جان بلکہ دشمن ایمان ہیں مگر اس وقت جنہوں نے ان لوگوں کی چالاکی اور مکاری ظاہر کی ان کو خود مسلمانوں نے ہی بدنام کیا مسلمانوں میں افسوس تو یہ ہے کہ دوست دشمن کی بھی پہچان نہیں یہی وجہ ہے کہ آئے دن مصائب کا شکار بنے رہتے ہیں خصوص ان پر زیادہ افسوس ہے کہ جو مسلمانوں کی راہبر اور مقتدا کہلاتے اور جن کے ہاتھ میں ان کی نکیل ہے جو ان کی کشتی کے ناخدا بنے ہوئے ہیں جو ان کے سیا اور سفید کے مالک ہیں وہ ان کے لیڈر ہیں لیکن ایسے لوگ کیا خاک رہبرر کریں گے جب خود گم کردہ راہ ہیں تو دوسروں کو کیا راہ بتلائیں گے انہوں نے کافروں کی چکنی چپڑی باتوں میں آکر مسلمانوں کو پسوا دیا اور مسلمانوں ہی کو کیا خود بھی ان چیزوں کا ارتکاب کیا جو ایمان اور دین کو خراب اور برباد کرنے والی تھیں - جے نعرے لگائے پیشانیوں پر قشقے لگائے ہندوؤں کی