ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
فرماتے ہوئے دریافت فرمایا کہ آپ تو کئی روز سے یہاں پر مقیم ہیں پھر اس وقت مصافحہ کرنے کی کیا وجہ ہے عرض کیا کہ دوسرے صاحب مصافحہ کر رہے تھے اس وجہ سے مجھ کو بھی خیال ہوا مصافحہ کرنے کا - فرمایا کہ یہ تم کو بھی معلوم ہو گا کہ یہ نئے آدمی ہیں جو ابھی آئے ہیں اور کیا جس روز سے تم مقیم ہو اس درمیان میں اور کسی نے مصافحہ نہیں کیا - یہاں روازہ لوگوں کی آمد بر آمد رہتی ہے تو ان کو دیکھ کر کیوں نہیں مصافحہ کیا انہوں نے بھی تمہارے ہی سامنے مصافحہ کیا تھا کیا لغو عذر کرنے کا کچھ شوق ہے - عرض کیا کہ غلطی ہوئی - معاف فرمایئے فرمایا کہ آپ نے تو ایک چھوٹا سالفظ کہہ دیا کہ غلطی ہوئی اور دوسرے کو جو اذیت ہوئی تکلیف پہیچی وہ کس میں میں گئی - آپ آنے والوں کے سامنے مزاج میں تغیر دلاتے ہیں وہ سمجھیں گے یہ بہت سخت مزاج ہے ان کو افسوس ہوگا کہ کہاں آکر پھنسے بڑا افسوس ہے سخت ہے نہایت افسوس ہے لیکن اگر سخت مزاجی کی بدنامی سے بچنے کے لئے خاموش رہتا ہوں تو اصلاح نہیں ہوسکتی اور جب اتنی موٹی موٹی باتوں کی بھی اصلاح نہ ہوئی تو تعلق رکھنے سے فائدہ ہی کیا ہوا اور آگے دقیق باتوں کی اصلاح کی کیا امید ہوسکتی ہے لوگ اپنا تابع بنانا چاہتے ہیں لیکن میں نہ خود کسی کا تابع بنتا ہوں اور نہ دوسروں کو اپنا تابع بنانا چاہتا ہوں میں خود بھی اصول صیححہ کا اتباع کرتا ہوں دوسروں کو بھی اصول صیححہ کا تابع بناتا ہوں اگر یہ پسند نہیں تو ایسی جگہ جایئے جہاں آنے والوں کی غلامی کی جاتی ہو ایسی بہت جگہ ہیں ان ہی رعایتوں نے آپ لوگوں کے دماغ خراب کردئے مگر مجھ سے غلامی نہیں ہوسکتی جواب دیجئے کہ اس غلطی کا منشا کیا ہے جبکہ آپ نے اس سے پہلے ایسی ہمت نہیں کی آج کیوں یہ نیا جوش اٹھا عرض کیا اب کبھی ایسا نہ ہوگا - دریافت فرمایا اب کیوں ہوا جب تک منشا نہ بتلاؤ گے تو اصلاح کیسے ہوگی میری تو اس میں کچھ مصلحت نہیں تمہاری ہی مصلحت ہئ یعنی اصلاح کی آپ لوگوں کو فکر ہی نہیں جو جی میں آیا کرلیا اور فکر ہی جڑ ہے تمام چیزوں کی بھلا ایسے آنے سے کیا فائدہ - اپنا پیسہ خرچ کیا وقت صرف کای گھر بار چھوڑا سفر کی تکالیف اور