ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
بٹھلائے گا - بہت دنوں تک بتوں کی پرستش کر کے تجربہ کر لیا اب ذرا کدا کو بھی پوج کر دیکھ لو اسی کو مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں - سالہا تو سنگ بودی دل خراش آزموں رایک زمانہ خاک باش ان کی راحمت کی تو اپنے طرف متوجہ ہونے والوں کی ساتھ وہ شان ہے کہ ایک شخس عرصہ طویل سے بت کے سامنے بیٹھا ہوا صنم صنم پکا رہا تھا ایک روز بھولے سے منہ سے صمد نکل گیا فورا آواز آئی لبیک یا عبدی لبیک یعنی کہا کہتا ہے میرے بندے میں موجود ہوں اس نے جوش میں اٹھ کر بت کے ایک لات رسید کی اور کہا کہ کمبخت عمر کا ایک بہت حصہ تجھ کو پکارنے میں گزر گیا لیکن ایک دن بھی نہ جواب دیا آج سے سچے خدا وحدہ لاشریک لہ کانام جھولے سے زبان سے نکل گیا فورا جواب ملا سو وہ تو بڑے رحیم اور کریم ذات ہے جس کو تم بھلا رہے ہو اور اس سے تعلق کو کم کر رہے ہو کوئی انگیریزوں کی بغل میں جاکر گھستا ہے کہ ان پاس ہماری فلاح اور بہبود کے اسباب ہیں ان کی سی بول چال ان کا سا لباس ان کی سی معاشرت اختیار کرتا ہے کوئی ہندووں کی بغل میں جاکر گھستا ہے کہ ان کے ساتھ رہنے میں ہماری فلاح اور بہیود ہے ان کیساتھ شریک ہوکر احکام اسلام تک کو پامال کر لینے کو تیار ہوجاتے ہیں حتیٰ کہ ایمان تک ان کی نذر کردیا مگر رہے کورے کے کورے نہ انگریزوں سے کچھ ملا اور نہ ہندوؤں نے کچھ دیا اس چودہویں صدی میں ایک اور طاغوت ظاہر ہوا اس کو کہتے ہیں کہ بہت بڑا عاقل اور بیدار مغذ ہے بد عقل بد فہم بد دین کو عاقل سمجھتے ہیں ہوا کیا تجربہ اور مشاہدہ نہیں ہوا کہ کتنا بڑا عاقل ہے اور کیسا بیدار مغذ ہے ملک کو تباہ کرادیا مخلوق کو خراب اور برباد کردیا لوگوں نے چالاکی کا نام عقل رکھا ہے تم بھی تو بڑے عاقل ہو کہ اس کی آواز پر لبیک کہہ کر ساتھ ہولئے افسوس مسلمانوں میں شرم و حیا غیرت بھی تو نہ رہئ اور عوام کی شکایت ہی کیا جبکہ ان کے رابہر جو اب کے سای سفید کے مالک بنے ہوئے ہیں جن کے ہاتھ