ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
کوئی آیا کرے اللہ کا نام رکھ کر دیدیا کرو میں نے عرض کیا کہ حضرت میں تو کچھ جانتا ہی نہیں فرمایا کہ جو جی میں آیا کرے وہی لکھ دیا کرو اکثر ایسا ہی کرتا ہوں قرآن کی کوئی آیت یا کوئی حدیث جو جی میں آتا ہے لکھ دیتا ہوں حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ بھی عامل نہ تھے مگر آپ کا اثر جنوں پر بھی تھا ایک جگہ اللہ بخش گنگوی کا اثر تھا وہاں گھر والا حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ کو لے گیا اللہ بخش نے حضرت سے عرض کیا کہ حضرت آپ نے کیوں تکلیف فرمائی آپ اگر صرف کہلا کر بھیج دیتے تو میں عدول حکمی نہ کرتا ایسا ہی ایک اور واقعہ سہارنپور کا ہے کہ حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ لوگوں نے ایک مکان میں تھیرا دیا اس میں جن کا بہت قوی اثر تھا حضرت کے ہمراہ حافظ محمد ضامن صاحب بھی تھے وہ جب اخیر شب میں حضرت کی خدمت میں حاضر ہوا اور اعتقاد کا اظہار کیا اور اسی سے معلوم ہوا کہ اس جن کے خود سے وہ مکان چھور دیا گیا حضرت ا نے اس کو نصیحت فرمائی اور اس نے توبہ کی پھر حضرت نے حافظ صاحب سے ملنے کا مشورہ دیا اس نے کہا کہ آپ کے تو اخلاق سے جرات ہوتی مگر حافظ ضامن صاحب کے جلال ہیبت سے اب سے ملنے کی ہمت نہیں ہوئی سو ایسی برکات کے واقعات تو اپنے بزرگوں کے بہت ہیں مگر عملیات وغیرہ سے کسی جن یا انسان کو مغلوب نہ فرماتے تھے یعنی عملیات کا شغل نہ تھا - ایک مرتبہ میں نے حضرت مولانا مھمد یعقوب صاحب رحمتہ اللہ علیہ سے عرض کیا حضرت کوئی ایسا عمل بھی ہے جس سے جن مسخر ہوجائے فرمایا ہے مگر ایک بات پوچھتا ہوں کہ تم بندی ببننے کو پیدا ہوئے یا خدا بننے کو خدا معلوم کس دل سے یہ الفاظ حضرت نے فرمائے تھے سالہا سال کا شوق ایک منٹ میں ختم ہوگیا بکلہ خود اس فن سے درجہ انقباض کا قلب میں پیدا ہوگیا اس ہی لئے میں کہا کرتا ہوں کہ اللہ والوں کی صحبت اختیار کرو ان کی صحبت کیما کا اثر رکھتی ہے خاک کو کندن بنا دیتی ہے افسوس صحبت کے برکات لوگوں کو معلوم نہیں اسی صحبت کے متعلق ارشاد ہے