ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
لیجئے ان چیزوں کے اثار - کہتے ہیں کہ تشبہ میں کیا رکھا ہے اگر کچھ نہیں رکھا تو آج سے زنا لباس پہن کر کرسیوں پر بیٹھنے لگو معلوم ہوجاوے گا کہ تشبہ میں کیا رکھا ہے خلاصہ یہ ہے جس کا کچھ نقصان ہوتا ہے وہ سمجھتا ہے اور وہ بھی اسی وقت سمجھے جب کہ ان کا نقصان ہوا ہو خصوص باطن کا نقصان کہ اس پر تو ہزاروں غم کے پہاذ اکر گرتے ہیں ور یہ کیفیت ہوتی ہے - بردل سالک ہزاروں غم بود گرز باغ دل خلالے کم بود حضرات ان میں خاصیت ہے محض زبانی رو کر دینے سے وہ خاصیت زائل نہیں ہوتی - یہ تجربہ کی چیزیں ہیں - بریلی میں ہمارے بھائی کے گھر ایک بچہ اپنی ماں کے ساتھ آیا - کرسی پر بیٹھایا گیا بیٹھتے ہی یہ حالت ہوئی کہ گھر والوں نے دیکھا کہ نہایت اینٹھ مڑوڑ سے بھیٹا ہے نہ بول چال جب بچپن میں یہ حال ہے بڑے ہو کر کیا ہوگا لوگوں کو خبر نہیں ہے ان چیزوں کی خاصیت کی ان سے اجتناب کی سخت ضرورت ہے مگر لوگ اس متکبرانہ وضع کے ایسے دلادہ ہوگئے کہ تحریکات خلافت میں لوگوں نے گاڑھا پھنا مگر تراز اور وضع کپڑے کی وہی رہی جو دشمن کی ہے کیا ٹھکانا ہے اس وضع کے محبوب ہوجانے کا - کچھ قلب پر یورپ کی تقلید کا اثر ہی بہت گہرا ہورہا ہے کہ تمام وضع قطع سب وہی پسند ہے اپنے ملک اور اپنے اسلاف کے طرز معاشرت کو قطعا چھوڑ بیٹھے حتیٰ کہ انگریزوں کے خلاف جو جلسے کئے ہڑتا لیں کیں جلوس نکالے یہ سب بھی یورپ ہی کی تقلید سے کیا - صاحبو - اپنے بزرگوں کی سی وضع قطع اختیار کرو - خدا کو راضی کرو اعمال صالحہ اختیار کرو - دوست دشمن کو پہچانو - اسلام اور احکام اسلام کی پابندی اور ان کی وقعت اور احترام کرو اور خصوصیت سے اس حکم اسلامی کا خاص اہتمام کرو کہ ان کی وقعت اور احترام کرو ایک کو اپنا بڑا بنالو اس کے مطیع اور منقاد ہو کر ہو اور یہ کافی نہیں کہ اس کو کاغذی بڑا بنالیا اور لمبے چوڑے القاب اور خطابات سے اس کو مزین کرادیا - اصل چیز اس کی اطاعت اور اس کی تعلیم پر